جمعرات‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2026 

بھارت میں بارشوں سے بدترین تباہی،دو دریاؤں میں طغیانی سے ڈیم ٹوٹ گئے،ایمرجنسی نافذ

datetime 29  ستمبر‬‮  2019 |

نئی دہلی(این این آئی) شمالی بھارت میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث100افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث شمالی بھارت میں دو ڈیم ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔

ہزاروں لوگ بے گھر اور100افراد ہلاک ہو گئے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کی ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ریاست اتر پردیش میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے جہاں سے گزرنے والے دو دریاں میں طغیانی آئی اور مسلسل بارشوں سے ڈیم بھی ٹوٹ گئے جس کے باعث اردگرد کے علاقے زیر آب آ گئے۔حکومت کی جانب سے ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے جہاں ریسکیو اداروں کی مدد سے ہزاروں شہریوں کو منتقل کیا گیا،ریلیف کیمپ میں طبی سہولیات بھی فراہم کی گئی ہیں تاہم خوراک اور پینے کے پانی کی قلت کا سامنا ہے۔ امدادی کاموں میں بھارتی فوج بھی حصہ لے رہی ہے۔واضح رہے کہ رواں برس شروع ہونے والا مون سون بارشوں کا سلسلہ تاحال اپنی تمام تر تباہیوں کے ساتھ جاری ہے جس کے دوران بھارت کے علاوہ نیپال اور بنگلہ دیش میں سیکڑوں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔  شمالی بھارت میں ہونے والی شدید بارشوں کے باعث100افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مسلسل ہونے والی بارشوں کے باعث شمالی بھارت میں دو ڈیم ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے پانی کا ریلہ رہائشی علاقوں میں داخل ہو گیا جس سے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلی ہے۔ ہزاروں لوگ بے گھر اور100افراد ہلاک ہو گئے۔ قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے کی ترجمان نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ریاست اتر پردیش میں سب سے زیادہ نقصان ہوا ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…