اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

پی ٹی وی ورلڈ میں کروڑوں کی کرپشن کا سکینڈل سامنے آگیا،ٹھیکہ پر اینکر پرسن بیوی اور ایم ڈی چینل کے حوالے کردیا گیا،وزارت خاموش

datetime 29  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن)پاکستان ٹیلی ویڑن میں کرپشن، بدیانتی، نااہلی اور اقراء  پرروی کا نیا سکینڈل جنم لے چکا ہے، یہ سکینڈل پی ٹی وی ورلڈ میں سامنے آیاہے جہاں پر قومی مفادات کے نام پر کروڑوں روپے کی کرپشن جاری ہے جبکہ اس چینل کے نام نہاد سربراہ نے   ایک مقامی ہوٹل، نجی ادارے سے براہ راست ایم ا ویو   سائن کرکے ذاتی تجوریاں بھری جاری ہیں۔ پی ٹی وی میں حالیہ سکینڈل کی باز گشت سے پی ٹی وی سے 26کروڑ  روپے لوٹنے والے عطاء  الحق قاسمی بھی شرماء  گئے ہیں۔

اس سکینڈل کا مرکزی کردار پی ٹی ورلڈ کا سربراہ مسعود مرزا نامی شخص ہے جس نے ادارے میں لوٹ مار مچا رکھی ہے۔ مسعود مرزا کے خلاف دی گئی درخواست کے مطابق موصوف نے اپنی بیوی کا اثر و رسوخ حاصل کرکے اس اہم پوسٹ پر قبضہ جمالیا ہے۔ اینکرپرسن بیوی نے ملزم مسعود مرزا کے خلاف تمام انکوائریاں سرد خانے میں ڈلوا کر اس قومی ادارے کا مکمل سیاہ و سفید بنا رکھا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کرپشن پر آواز اٹھانے والے 13رپورٹرز، پروڈیوسر ز اور نیوز ایڈیٹرز کو اب شوکاذ نوٹس جاری کرکے ان کی نوکریاں داؤ پر لگا دی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق مرزا مسعود چند ماہ قبل پی ٹی وی ورلڈ میں معمولی آسامی پر وزیر کی سفارش پر بھرتی ہوا تھا جو چند ماہ کے بعد اب اس ادارہ کا سربراہ بن چکا ہے کیونکہ اسکی بیوی نجی چینل میں ایک اینکرپرسن ہے جس کے ہاتھ طاقتور لوگوں تک پہنچ جاتے ہیں،پی ٹی ورلڈ اب عموماً اب اس میاں بیوی کو صفر آمدن پر ٹھیکہ پر دے دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ادارہ  کے  مسلسل خسارہ پر جانے کے باوجود اس چینل میں 25نئے پروگرام تشکیل دئیے گئے ہیں جہاں من پسند نا اہل افراد کو بھرتی کیا جائے گا۔ پی ٹی وی  کی تاریخ میں پہلی مرتبہ (AIESEC)نامی ادارہ کے ساتھ ایم ا و یو  سائن کیے گئے ہیں ار ان سے براہ راست آمدن، فوائد سربراہ کے جیب میں جائے گا۔ اس معاہدے پر دستخط سے قبل نہ وزارت انفارمیشن اور نہ ہی ادارہ کے قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے۔ 25پروگراموں میں لاکھوں روپے کی تنخواہ پر درجنوں افراد بھرتی کیے گئے ہیں

اسطرح کا معاہدہ مقامی  ہوٹل انتظامیہ اور دیگر اداروں سے بھی کیا گیا ہے اور کئی گاڑیاں تحفے میں حاصل کی گئی تھیں۔ ادارہ کے سربراہ نے سعدیہ خان نامی  خاتون  پر نوازشات کی بارش کررکھی ہے جو باقائدہ ادارہ کی ملازم بھی نہیں ہے جبکہ پی ٹی وی میں نیوز کے جی ایم فرحت انور کے بیٹے کی  مقامی ہوٹل میں شادی پر بھی چہ مگوئیہ جاری ہیں ہوٹل میں ان کو بھاری ڈسکاؤنٹ ملا ہے اس وقت پی ٹی وی ورلڈ میں انور نواز نامی شخص، ادا شاہ، ہاجرہ ستی، طیبہ سعدیہ خان پر ادارے کی تجوریاں کھول دی گئی ہیں

اور انہیں لاکھوں روپے دئیے جارہے ہیں۔ حالانکہ یہ نااہل ترین لوگ ہیں اور انہیں لاکھوں روپے دئیے جارہے ہیں، دلاور خان نامی شخص پی ٹی وی کا ملازم نہ ہونے کے باوجود مسعود مرزا کا کو آرڈینیٹر بنا ہوا ہے اور نجی کمپنیوں سے ایم  او  یو   سائن کررہا ہے  ان نجی اداروں کو پی ٹی وی میں کوریج دے کر کروڑوں روپے بٹورے جارہے ہیں۔ پی ٹی وی ورلڈ میں مبینہ کرپشن کے خلاف آواز اٹھانے والوں کی آواز دبانے کیلئے شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں اور ڈائر یکٹر ایڈمن  ان کو خاموش رہنے کی تلقین کررہے ہیں تاہم ان افراد نے مبینہ کرپشن پر آواز بلند رکھنے کا عہد کررکھا ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…