ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے انقلابی اقدامات،پاکستان تا یو اے ای ،کراچی تا گوادر ،کراچی تا ایران و عراق جانے کیلئے اہم اعلان

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوزڈیسک) حکومت نے پاکستان سے مسافر بردار و مال بردار تین فیری سروسز شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے وزیر بندرگاہ و جہاز رانی سینیٹر کامران مائیکل کی زیر صدارت پی این ایس سی بلڈنگ میں ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکریٹری پورٹس اینڈ شپنگ خالد پرویز، ڈائریکٹر جنرل پورٹس اینڈ شپنگ عبدالمالک غوری، چیئرمین پی این ایس سی عارف الٰہی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس پی اینڈ پی ایل کیپٹن محمد سرفراز اور شپنگ سے متعلق نجی اداروں کے سربراہان موجود تھے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان سے عرب امارات تک تیز رفتار فیری مال بردار سروس، ایران و عراق تک مسافر بردار اور کراچی تا گوادر مسافر و مال بردار فیری سروس شروع کی جائے گی۔ شرکا نے مال اور مسافر بردار فیری سروسز کے ا?غاز کی تجویز کا خیر مقدم کیا اور فیصلے کی تائید کی۔ وزیر بندر گاہ و جہاز رانی کامران مائیکل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت خاص کر زائرین کے لیے فیری سروس شروع کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے ، اس فیصلے پر جلد عمل درا?مد کرے گی اور اس معاملے کو قومی اہمیت کا حال سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں بالخصو ص ایران و عراق جانے والے زائرین کے لیے یہ سروس بری اور فضائی راستے کی بہ نسبت سستی اور محفوظ ثابت ہوگی۔ انہوں نے جہاز رانی کے پارٹنرز پر زور دیا کہ وہ اس منصوبے میں حکومت کا ساتھ دیں۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو یقین دلایا کہ اس معاملے میں حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی اور تمام ممکنہ وسائل فراہم کیے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…