اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے دھرنے سے قبل ہی پولیس نے تیاری شروع کر دی۔ ذرائع کے مطابق پولیس کو دھرنے کے شرکاء سے نمٹنے کے لئے خصوصی ٹریننگ دینا شروع کر د ی گئی ،اسلام آباد پولیس کی اینٹی رائٹ یونٹ کو لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کے متعلق ٹریننگ سیشن ہوا ،ٹریننگ سیشن کا انعقاد اینٹی رائٹ یونٹ دستوں کی معمول کے مطابق ٹریننگ کا حصہ ہے،یہ ٹریننگ سیشن
اسلام آباد پولیس لائن ہیڈکوارٹرز میں منعقد کیا جارہا ہے،اس ٹریننگ سیشن کا مقصد شہریوں کی جان و مال کا کس طرح تحفظ کرنا ہے،ٹریننگ سیشن کا مقصد جوانوں اینٹی رائٹ کے متعلق مکمل آگاہی فراہم کرنا ہے،اسلام آباد اینٹی رائٹ یونٹ کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے اس طرح کے سیشنز کرائے جاتے ہیں،اسلام آباد پولیس میں قائم اینٹی رائٹ یونٹ کا اصل مقصد ضلع بھر میں امن و امان کی صورتحال کو بحال رکھنا ہے۔