ہفتہ‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد نجی یونیورسٹی کی طالبہ نوتعمیر شدہ بلاک کی چوتھی منزل سے گرکرپراسرار طورپر ہلاک،واقعہ کیوں اور کیسے پیش آیا؟ حیرت انگیز انکشافات‎

datetime 27  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) اسلام آباد میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ مبینہ طور پر سیلفی لیتے ہوئے چھت سے گرکر ہلاک ہوگئی ہے۔یونیورسٹی حکام کے مطابق حلیمہ نامی طالبہ سیلفی لینے کے چکر میں یونیورسٹی کے نو تعمیرشدہ بلاک کی چوتھی منزل سے نیچے گری اور انہیں شدید چوٹیں آئیں، بعد ازاں انہیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔ذرائع کے مطابق طلباء  کو نجی یونیورسٹی کے نو تعمیرشدہ بلاک میں جانے کی اجازت نہیں تھی لیکن اس کے باوجود حلیمہ وہاں گئیں جب کہ یونیورسٹی کے دیگر طلبہ

نے حلیمہ کی ہلاکت پر یونیورسٹی حکام کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد کا شاہین چوک بلاک کردیا۔حلیمہ کے ساتھی طلباء  کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی حکام حلیمہ کی ہلاکت کے اصل حقائق چھپا ر ہے ہیں، جب کہ چوتھے فلور پر اکاؤنٹنگ اور فنانس کی کلاسز ہوتی تھیں لیکن اس فلور پر لفٹ کی جگہ خالی چھوڑنے کے باعث یہ حادثہ پیش آیا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ خبر تیزی سے گردش کررہی ہے اور ’جسٹس فار حلیمہ‘ کا ٹرینڈ بھی بن چکا ہے جو اب تک سیکڑوں لوگ فالو کرچکے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…