کراچی (این این آئی)نیب کا سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائمخانی کے خلاف مزید شکنجہ سخت ،ملزم کی دوسری بیوی کے گھر سے چھاپے کے دوران اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں ۔ذرائع کے مطابق نیب کی سابق ڈی جی پارک لیاقت قائمخانی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، پی ای سی ایچ ایس میں واقع ملزم کی دوسری بیوی کے گھر بھی نیب نے چھاپہ مارا ۔چھاپے دوران اہم دستاویزات قبضے میں لے لیں گئیں، زرائع کے مطابق سابق ڈی جی پارکس لیاقت علی قائمخانی
کے انکشافات پر نیب نے کارروائی کی، نیب ٹیم چھاپے دوران ملزم لیاقت قائمخانی کو بھی ساتھ لے گئی تھی،نیب ٹیم کے ساتھ پولیس کی لیڈی کانسٹبل بھی موجود تھیں۔ذرائع کے مطابق نیب نے لیاقت قائمخانی کے فرنٹ مینوں کی چھان بین بھی شروع کردی، لیاقت قائمخانی نے پارکس کی ازسرنو تعمیر کے جن کمپنیوں کو ٹھیکے دیے ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی، ملزم کے گھر سے برآمد ہونے والی دستاویزات کی روشنی میں تحقیقات کی جائے گی۔