منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

زونگ 4جی نے متحدہ عرب امارات کیلئے 2خصوصی پری پیڈ رومنگ پیکیجز کا آغاز کیا

datetime 26  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اپنے صارفین کو زیادہ سے زیادہ آسانی فراہم کرنے کے لئے پاکستان کے معروف ٹیلی مواصلات آپریٹرزونگ4Gنے متحدہ عرب امارات کیلئے 2 خصوصی پری پیڈ رومنگ پیکیجز کا آغاز کیاہے۔ پیکیجز کی تشکیل متحدہ عرب امارات کا سفر کرنے والے صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تا کہ وہ بلا تعطل رومنگ سے مستفید ہو سکیں۔

زونگ4Gکے پری پیڈ کسٹمرز متعلقہ رومنگ بنڈلز متحدہ عرب امارات کے سفر کے دوران کر سکیں گے۔ صارفین310ڈائل کر کے بلا معاوضہ رومنگ حاصل کر سکتے ہیں اور رومنگ پیکجز کیلئے *4255#ڈائل کر کے اپنی پسند کا پیکیج حاصل کرسکتے ہیں۔ پیکیج نمبر1سات دنوں کے لئے 2جی بی ڈیٹا فراہم کرتا ہے انتہائی مناسب ریٹس PKR 999علاوہ ٹیکس۔ جبکہ پیکیج نمبر2کے تحت آپ 4جی بی ڈیٹا 15دنوں کیلئے صرف1999علاوہ ٹیکس حاصل کر سکتے ہیں۔

کمپنی کے ترجمان نے متعارف کردہ 2پیکیجز کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ صارفین کی ضروریات کے ساتھ ہم آہنگ انتہائی جدید خدمات اور پراڈکٹس کی فراہمی کو یقینی بنانے میں ہمہ وقت کوشاں ہے۔ ان دو آسان پیکیجزکا تعارف ہمارے صارفین کو سفر کے دوران بغیر کسی رکاوٹ کے بہترین رابطوں کا تجربہ فراہم کرنے کی ہماری حکمت عملی کا ایک حصہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین بیرون ملک سفر کے دوران بھی اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے جڑے رہیں۔
یہ آفر تمام زونگ 4Gکے پر ی پیڈ صارفین کو بغیر کسی رکاوٹ اور مشکل کے انٹرنیٹ کی خدمات حاصل ہو جاتی ہیں تا کہ بیرون ملک سفر کے دوران وہ اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کے ساتھ جڑے رہیں۔ رومنگ کے تجربہ کو مزید پرکشش بنانے کیلئے لئے زونگ اپنے صارفین کو وٹس ایپ، فیس بک مسینجر اور سکائپ تک رسائی بھی فراہم کرتا جن پر متحدہ عرب امارات میں پابندی عائد ہے۔



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…