بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

مودی کوایوارڈ دینے پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کی اہم رکن کاشدید اتجاج، استعفیٰ دے دیا

datetime 25  ستمبر‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کوایوارڈ دیے جانے کیخلاف بل گیٹس فاؤنڈیشن کی اہم رکن مستعفی ہوگئیں۔اس سے قبل بھارتی وزیراعظم کو ایوارڈ دینے کے خلاف ہالی ووڈ کے دو اداکاروں رِز احمد اور جمیلہ جمیل نے بھی ایوارڈ کی تقریب میں شرکت سے انکار کر دیا تھا۔گیٹس فاؤنڈیشن کی کشمیر سے تعلق رکھنے والی کمیونیکیشن اسپیشلسٹ صبا حامد نے احتجاجاً ملازمت سے استعفیٰ دیا۔صبا حامد کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لاک ڈاؤن اور پابندیوں سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی

ہیں، مودی حکومت کے اقلیتوں سے روا بدترین سلوک کے باوجود مودی کو ایوارڈ دیے جانے پر بیحد افسوس ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بھارتی وزیراعظم مودی کو گیٹس فاؤنڈیشن کا سالانہ ’گول کیپر‘ ایوارڈ دیا گیا ہے۔بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بھارت میں حفظان صحت کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے پر ایوارڈ سے نوازنے کا فیصلہ کیا تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی مودی کو سول ایوارڈز سے نوازا تھا جس پر خاصی تنقید کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…