بدھ‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2025 

پورا مقبوضہ کشمیر جیل کی شکل اختیار کرچکا ہے،مسلمانوں کو زندہ جلایا جارہا ہے، ترک صدر طیب اردوان اور عمران خان نے انتباہ کردیا، دوٹوک اعلان

datetime 25  ستمبر‬‮  2019 |

نیویارک (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امتیازی سلوک، مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے، دونوں مسائل سے نمٹنے کے لئے ان کی وجوہات کا حل نکالنا ہوگا،مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، کسی بھی کمیونٹی کے جذبات کو مجروح کرنے سے انتہاء پسندی جنم لیتی ہے۔ بدھ کو وزیراعظم عمران خان اقوام متحدہ کے صدر دفتر پہنچے

جہاں نفرت پھیلانے والی تقاریر روکنے کے موضوع پر منعقدہ اعلیٰ سطحی گول میز مباحثہ میں حصہ لیا۔ پاکستان اور ترکی اس گول میز مباحثہ کی مشترکہ میزبانی کر رہے تھے۔ ترکی کے صدر طیب اردوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ وزیراعظم عمران خان نے نفرت انگیز تقاریر اور اسلامو فوبیا کے خلاف موثر اقدامات پر زور دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ امتیازی سلوک، مذہب اور عقیدے کی بنیاد پر تشدد کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ان دونوں مسائل سے نمٹنے کے لئے ان کی وجوہات کا حل نکالنا ہوگا۔ انہوں نے آزادی ء اظہار رائے کے نام پر مقدس ہستیوں کے خاکے بنانے کی ناپاک جسارتوں کے حوالے سے خبردار کیا کہ کسی بھی کمیونٹی کے جذبات کو مجروح کرنے سے انتہاء پسندی جنم لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔ ترک صدر نے کہاکہ انسانیت کے خلاف جرائم سے پہلے نفرت انگیز تقاریر جنم لیتی ہیں۔ طیب اردوان نے کہاکہ پوری دنیا میں مسلمان نفرت انگیز تقاریر کا آسان ہدف ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت میں گائے کا گوشت کھانے پر مسلمانوں کو زندہ جلایا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پورا مقبوضہ کشمیر جیل کی شکل اختیار کرچکا ہے، مقبوضہ کشمیر میں خون ریزی کا خدشہ ہے۔



کالم



جہانگیری کی جعلی ڈگری


میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…