جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

16 سالہ سماجی کارکن کا ٹرمپ کی آمد پر ردعمل وائرل

datetime 25  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی )اقوام متحدہ میں موسمیاتی تبدیلی پر منعقدہ اجلاس (کلائمیٹ سمٹ)میں جذباتی تقریر سے دنیا میں شہرت حاصل کرنے والی 16 سالہ سماجی کارکن گریٹا تھربنرگ کو امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پر سیکیورٹی اہلکاروں نے باہر نکلنے سے روک دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اجلاس سے خطاب کے بعد گریٹا تھربنرگ

سکیورٹی افسران کے ہمراہ عمارت سے باہر جارہی تھیں کہ اس دوران دو اہلکاروں نے انہیں روک دیا اور پیچھے کی طرف دھکیل دیا۔اس دوران امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے روایتی انداز میں اقوام متحدہ کے کلائمیٹ سمٹ میں شرکت کے لیے عمارت میں داخل ہوئے تو گریٹا تھربنرگ نے انہیں دیکھ کر سخت نفرت کا اظہار کیا۔کیمرے نے گریٹا تھربنگ کے چہرے کے تاثر کو ریکارڈ کرلیا جو پوری دنیا میں وائرل ہوچکا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کلائمیٹ ایکش سمٹ میں خطاب کرنے سے قبل سویڈن سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ گریٹا تھربنگ نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ آج بہت اہم دن ہے، عالمی برادری کے رہنما اور قائدین اقوام متحدہ میں جمع ہو کر ہمارے مستقبل کا فیصلہ کریں گے، پوری دنیا کی نظریں ان پر مرکوز ہیں۔گریٹا تھربنگ کی جذباتی تقریر پوری دنیا میں ماحولیاتی تبدیلی کے رضاکاروں کے لیے علامتی مثال بن چکی ہے۔گریٹا تھربنگ نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں کہا تھا کہ لوگ متاثر ہور ہے ہیں اور مر رہے ہیں، پورا ایکوسسٹم (ماحولیاتی زنجیر) تباہی کے دھانے پر ہے۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…