جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی،وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر ڈٹ گئے، دوٹوک اعلان کردیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر اورمسلم لیگ(ن) کے صدرمحمدشہبازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی،کشمیر کی صورتحال سمیت دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہباز شریف نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت فوری کرفیو ہٹائے۔

مقبوضہ کشمیر میں زخمیوں کو طبی امداد میسر نہیں اورتعلیمی ادارے اور مارکیٹیں بند ہیں جس سے انسانی المیہ جنم لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ جنگ کی بجائے مذاکرات کے ذریعے حل ہونا چاہیے،جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں،جنگیں ہمیشہ تباہی لے کر آتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اندرونی طور پر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا ہے۔ ہمیں سفارتی محاذ کو مزید مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ مسلم لیگ (ن) ہر سطح پر کشمیری عوام کی ترجمانی کرے گی۔ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ شہباز شریف کو آزاد کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا ہے اور انہیں دورے کی دعوت دی ہے۔مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر کشمیر کا موقف مجھے پیش کرنا دیا جائے تو میں زیادہ بہتر انداز میں پیش کر سکوں گا۔ کشمیریوں کے پاس کھونے کے لئے کچھ نہیں ہے۔ ارباب اختیار سے امید ہے کہ وہ میری بات سنیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیر پر ٹرمپ کی ثالثی پاکستان کے مفاد کے خلاف ہو گی۔ کشمیر کے معاملے پر ثالثی کی کوئی ضرورت نہیں۔ کشمیر کے مسئلے پر یو این او کی قراردادوں پرعملدرآمد ہونا چاہیے۔آزاد کشمیر کے لوگوں پر مقبوضہ کشمیر کی بارڈر لائن کراس کرنے پر کوئی پابندی نہیں۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…