منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

دو دہائیوں میں شوگر کے مریضوں کی تعداد دوگنی ہوگئی

datetime 10  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک ) ایک نئی اسٹڈی کے مطابق دنیا بھر میں لوگوں کے شوگر کی موذی بیماری میں مبتلا ہونے کی شرح پچھلی دو دہائیوں میں تقریباً دوگنی ہوگئی ہے۔
دنیا کے مالدار ملکوں میں اس بیماری میں اضافہ پچھلی کئی دہائیوں سے لوگوں میں مٹاپے کی شرح بڑھنے کی وجہ سے ہوتا رہا ہے تاہم اب اضافے کا یہ ٹرینڈ چین میکسیکو اور بھارت میں بھی دیکھنے میں آیا ہے۔ اس اسٹڈی کے مطابق جو پیر کو برٹش میڈیکل جرنل میں شائع ہوئی ہے۔
1990 سے 2013 کے درمیان ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد میں 45 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ زیادہ تر اضافہ ٹائپ ٹو بیماری میں دیکھنے میں آیا ہے جو عام طور پر مٹاپے کی وجہ سے ہوتی ہے تاہم ترقی پذیر ملکوں میں ایک دوسرے سے لگنے والی ملیریا اور ٹی بی سے ہونے والی اموات بے حد کم ہوگئیں جب کہ سرطان اور ذیابیطس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ گئی۔ جینے مرنے کے اس انداز کو اقتصادی بہتری اور طویل العمری سے منسلک کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…