پیر‬‮ ، 30 مارچ‬‮ 2026 

عمران مودی ملاقات ہو گی یا نہیں ؟ شاہ محمود قریشی نے بڑا سرپرائز دیدیا

datetime 22  ستمبر‬‮  2019 |

واشنگٹن(این این آئی)وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اورمودی کی ملاقات کے امکانات دکھائی نہیں دیتے البتہ سیاست میں کچھ حرف آخرنہیں ہوتا،جمہوریت کانام لیوا بھارت مقبوضہ کشمیرمیں آمریت کامظاہرہ کررہاہے، یہ سب دنیا خود دیکھ رہی ہے۔ایک انٹرویومیں انہوںنے کہاکہ سعودی عرب کادورہ اچھارہا،سعودی حکام سے مشرق وسطیٰ، تیل تنصیبات پر حملے سمیت دیگر اہم امور پر

تبادلہ خیال ہوا اور ہم نے اْن کے تاثرات سمجھے۔اْنہوں نے کہاکہ سعودی عرب سے تعلقات میں پرانی گرمجوشی اوراعتمادبحال ہوچکاہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات جیسے آج ہیں آج سے کچھ عرصے پہلے تک ایسا نہ تھا، حکومت نے سعودی عرب کیساتھ بہترین تعلقات قائم کیے ہیں، وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیرسے متعلق پاکستان کامؤقف بھی عرب حکام کے سامنے رکھا۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے سعودی حکومت کومودی سوچ سے آگاہ کیا اور بتایا کہ بھارتی وزیراعظم کی سوچ دراصل آر ایس ایس کا نظریہ ہے، گاندھی اورنہروکے سیکولربھارت کو مودی اور آرایس ایس دفن کرچکے ہیں، اس لیے آج ساری دنیاکہہ رہی ہے آج کابھارت ماضی کے بھارت سے مختلف ہے۔انہوںنے کہاکہ سعودی حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو امریکا روانگی کے لیے خصوصی طیارہ فراہم کیا اور کہا کہ آپ ہمارے مہمان ہیں، صرف ایک اس بات سے بھی تعلقات کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے،اقوام متحدہ کیاجلاس میں شرکت کے لیے عمران خان امریکا آئے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال تیزی سے بگڑی اوربگڑتی جارہی ہے، 48 روز ہوگئے کرفیوجاری ہے،لوگوں کے بنیادی حقوق سلب ہیں، دنیامقبوضہ کشمیرکی صورتحال پرتشویش کااظہارکرچکی اور مغربی میڈیا مسلسل آواز اٹھا رہا ہے، سیکیورٹی کونسل میں54سالوں کیبعدمسئلہ کشمیرزیربحث آیا، ہیومن رائٹس اجلاس میں

انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کواٹھایا گیا اور حکام نے بھارتی اقدامات پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ’’امریکی صدرنیثالثی کی پیشکش کی تھی ان کے شکرگزارہیں، پاکستان کوامریکی صدرکی ثالثی کی پیشکش پرکوئی اعتراض نہیں تھا مگر بھارت کو اعتراض تھا اس لیے ٹرمپ کی خواہش پوری نہ ہوسکی۔ خطے

کے استحکام اورانسانی حقوق کاپامال بھارت ہے، جمہوریت کانام لیوامقبوضہ کشمیرمیں آمریت کامظاہرہ کررہاہے، یہ سب دنیا خود دیکھ رہی ہے۔وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ ’’امریکا دورے یا اقوام متحدہ کے اجلاس میں عمران خان اور مودی کی ملاقات کا کوئی امکان نہیں البتہ سیاست میں کوئی بھی بات حتمی نہیں ہوتی‘‘۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…