نیویارک(آن لائن) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کھڑے کھڑے ایران کے 15مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہوں، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ایران کے مرکزی بینک پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کسی بھی ملک پر نافذ کی جانے والی سخت ترین پابندیاں ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر میں چاہوں تو کھڑے کھڑے ایران کے 15مقامات کو نشانہ بنا سکتا ہوں۔صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے ٹرمپ نے
کہا کہ میں آپ کے سامنے ایسا کرسکتا ہوں لیکن اس سے سب ختم ہو جائے گا پھرآپ کے پاس رپورٹ کرنے کیلئے ایک بڑی اسٹوری ا جائے گی۔ نہوں نے کہا کہ مضبوط ادمی کی پہچان یہی ہے اور جو بات اپ کو مضبوط ثابت کرتی ہے وہ یہی ہے کہ اپ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں۔ان کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف دوسرا راستہ اختیار کرنا نہایت اسان ہے، یہ بات اسے اچھی طرح معلوم ہے کہ اگر انہوں نے پھر شرارت کی تو پھر وہ اپنا وقت ختم سمجھے۔