بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

فرانس نے پہلے رافیل طیارے آر بی-001 کو بھارتی فضائیہ کے حوالے کر دیا،36طیارے ملیں گے،صرف ایک طیارے کی قیمت کیا ہے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 21  ستمبر‬‮  2019 |

پیرس(این این آئی) فرانس نے پہلے رافیل طیارے آر بی-001 کو بھارتی فضائیہ کے ڈپٹی ایئر چیف مارشل وی آر چوہدری کے حوالے کر دیا ہے۔  رواں برس فروری میں پاک فضائیہ کے شاہینوں کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور ایک پائلٹ کی گرفتاری کے بعد بوکھلاہٹ اور خوف کی شکار مودی سرکار نے فرانس سے رافیل طیاروں کی خریداری کے عمل کو تیز تر کردیا ہے

جس کے تحت بھارتی سپریم کورٹ میں طیاروں کی خریداری میں ہوشربا کرپشن اور اپوزیشن کے شدید احتجاج کے باوجود جارحیت پسند بی جے پی کی حکومت نے فرانس سے پہلا رافیل طیارہ ’تکنیکی طور پر‘ موصول کرلیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فضائیہ کے ڈپٹی ایئر چیف وی آر نے جدید جنگی رافیل طیارہ موصول کیا اور ایک گھنٹے تک فضا میں پرواز کی۔ دوران پرواز طیارے کی کارکردگی اور افعال کا جائزہ لینے کے بعد اطمینان کا اظہار کیا۔ ’تکنیکی حوالگی‘ کے کامیاب مراحل کے بعد رافیل طیاروں کی باقاعدہ ’آفیشل حوالگی‘ 8 اکتوبر کو فرانس میں ہوگی۔بعد ازاں 4 رافیل طیارے آئندہ برس مئی میں فراہم کیے جائیں گے جس کے لیے بھارتی فضائیہ کے 10 پائلٹس، 10 فلائٹ انجینئرز اور 40 ٹیکنیشینز کو فرانس میں تربیت دی جارہی ہے جبکہ بقیہ طیاروں کی فرانس سے بھارت کو حوالگی اپریل 2022 تک مکمل ہوجائیگی، بھارت نے فرانس سے کْل 36 رافیل طیارے خریدے ہیں۔یاد رہے کہ 2012 میں یوپی حکومت نے جیٹ طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا جس کے تحت 18 جیٹ جنگی جہاز تیار حالت میں ملتے اور 108 جہاز بھارت میں تیار کیے جاتے اس طرح فی جہاز قیمت 526 کروڑ بنتی۔اپریل 2015 کو وزیر اعظم مودی نے فرانس کے دورے کے دوران پرانے معاہدے کو منسوخ کرتے ہوئے نیا معاہدہ کیا جس کے تحت بھارت کو جیٹ طیاروں کے بجائے 36 رافیل طیارے ملیں گے، ایک طیارے کی قیمت 1666 کروڑ روپے ہوگی اور یہ سب امبانی کمپنی کو فائدہ پہنچانے کے لیے کیا گیا تھا جس پر معاملہ سپریم کورٹ تک بھی گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…