بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

مقبوضہ وادی میں 47 روز بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری سڑکوں پر نکل آئے، نماز جمعہ ادا کرنے سے روک دیا، بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی مظاہرین پر فائرنگ، انتہائی تشویشناک صورتحال

datetime 20  ستمبر‬‮  2019 |

سرینگر (این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں لوگوں نے غیر قانونی بھارتی قبضے اور نریندر مودی کی سربراہی میں قائم فرقہ پرست بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ علاقے کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے خلاف وسطی، شمالی اور جنوبی علاقوں میں زبردست مظاہرے کیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نماز جمعہ کے فوراً بعد لوگوں نے سرینگر، بانڈی پورہ، بارہمولہ، کپواڑہ، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، شوپیاں اور دیگر علاقوں میں سڑکوں پر آکر مظاہرے کیے۔

انہوں نے آزادی کے حق میں اور بھارت کے خلاف فلک شگاف نعرے لگائے۔ بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں نے کئی علاقو ں میں مظاہروں پر آنسوگیس کے گولے داغے اور پیلٹ چلائے۔ قابض انتظامیہ نے مظاہروں کو روکنے کیلئے سرینگر، کپواڑہ، ہندواڑہ، گاندر بل، اسلام آباد میں پابندیاں عائد کر دی تھیں۔انتظامیہ نے سرینگر کی تاریخی جامع مسجد، درگاہ حضرت بل، دستگیر صاحب، چرار شریف اور جامع مسجد کشتواڑ میں لوگوں کو نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی۔دریں اثناجمعہ کو47روز بھی مقبوضہ وادی کشمیر میں معمولات زندگی مفلوج رہے۔ لوگ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بھارتی حکومت کے اقدام کے خلاف عملی طور پر سول کرفیو نافذ کیے ہوئے ہیں۔ تمام بازار، کاروباری مراکز، دکانیں او رتعلیمی ادارے بندرہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک کی آمد ورفت معطل تھی۔ سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری کم رہی۔وادی کشمیر اور جموں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل جبکہ ٹیلی ویژن نشریات بند رہیں۔ جموں وکشمیر پیپلز لیگ نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کا بھارتی حکومت کا اقدام دراصل اسکی طرف سے مقبوضہ علاقے میں اپنی شکست کا اعتراف ہے۔ پارٹی کے ترجمان مولوی رفیق نے حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی گرفتاری اور انکی بھارتی جیلوں میں منتقلی کی مذمت کی۔ ادھراقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ترجمان نے نیویارک میں ایک پریس بریفنگ میں کہاہے کہ

اقوام متحدہ کے سربراہ جنرل اسمبلی کے آئندہ 74ویں اجلاس میں شرکت کرنے والے مختلف عالمی رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں تنازعہ کشمیر کو اٹھائیں گے۔ امریکہ کی ایک عدالت نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور انکی حکومت کے دیگر ارکان کو اس الزام کا 21دنوں میں جواب دینے کیلئے کہاہے کہ انہوں نے جموں وکشمیر پر غیر قانونی طور پر قبضہ کر رکھا ہے اور وہاں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ہوسٹن ٹیکساس کی ڈسٹرکٹ کورٹ

نے یہ کارروائی ”کشمیر خالصتان ریفرنڈم فرنٹ“ کی طرف سے دائر ایک عرضداشت پر سماعت کے بعد کی ہے۔ نریندر مودی اتوار کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہمراہ ہوسٹن میں ایک مشترکہ ریلی سے خطاب کریں گے۔ فرنٹ نے بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ اور سرکاری عہدیدار کنوال جیت سنگھ کو بھی کشمیرپر جبری قبضے اور وہاں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مجرم نامزد کیا ہے۔کشمیری، سکھ اور انکے ہمدردنریندر مودی کے دورہ امریکہ کے خلاف اتوار کو ہوسٹن میں بھارت مخالف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں منعقد کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…