منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

بیلجیئم کا ایف16 طیارہ فرانس میں گر کر تباہ،پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب

datetime 20  ستمبر‬‮  2019

برسلز /پیرس (این این آئی )بیلجیئم کا ایف 16 طیارہ انجن میں فنی خرابی کے سبب مغربی فرانس میں گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک گھر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ اپنی جان بچانے میں کامیاب رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں بیلجیئم کی وزارت دفاع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ طیارے کے انجن میں کوئی فنی خرابی ہو گئی تھی جس کے سبب حادثہ پیش آیا۔

بیلجیئم کی وزارت دفاع کی جان بسے جاری بیان کے مطابق یہ ایف 16 طیارہ بیلجیئم کی فلورینس ایئر بیس سے فرانسیسی شہر لوریئنٹ کے فوجی اڈے کی طرف اڑان بھر رہا تھا۔فرانس کی مقامی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ پائلٹ طیارے سے بروقت نکلنے میں کامیاب ہو گئے لیکن ان میں سے ایک کا پیراشوٹ ایک بجلی کے تیز والٹیج کی حامل لائن میں پھنس گیا تاہم خوش قسمتی سے ریسکیو ورکرز نے 2 گھنٹے کی محنت کے بعد انہیں زندہ بچا لیا۔امریکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حادثے کے نتیجے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا البتہ تباہ شدہ طیارے کے ملبے سے ایک گھر تقریباً تباہ ہو گیا۔طیارہ حادثے سے تباہ ہونے والے مکان کے رہائشی لودووک کوفر نے بتایا کہ ایف 16 کے ایک پر سے گھر کی چھت تباہ ہو گئی جبکہ طیارے کا ملبہ قریب ہی واقع کھیت میں جا گرا۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد میرے والدہ اور والدہ شدید خوف کا شکار ہیں لیکن اچھی چیز یہ ہے کہ سب خیریت سے ہیں۔مقامی انتظامیہ کے مطابق یہ مذکورہ طیارہ بیلجیئم سے فرانس کی نیول ایئربیس کی جانب گامزن تھا کہ اس دوران انجن میں خرابی کے سبب پلووگنر اور لینڈال کے درمیان گر کر تباہ ہو گیا۔طیارے میں موجود دونوں پائلٹ باحفاظت نکلنے میں کامیاب ہو گئے جن میں سے ایک بالکل محفوظ رہا جبکہ دوسرے کا پیرا شوٹ بجلی کی لائنوں میں پھنس گیا تھا جسے بعدازاں زندہ بچا لیا گیا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…