رام اللہ (آن لائن) فلسطینی اتھارٹی کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہا کہ فلسطین اسرائیل میں انتخابات کے نتیجے میں آنے والی کسی بھی حکومت کیساتھ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ریاض المالکی نے صحافیوںکو بتایا سب سے پہلے ، ہم اسرائیل میں انتخابات کے جمہوری نتائج کا احترام کرتے ہیں۔اسرائیل میں کون حکومت تشکیل دے سکے گا، ہمارے پاس اس کا کوئی جواب نہیں مگر نئی حکومت کیساتھ مذاکرات کا آغاز کرنے کے لیے ان کیساتھ
بیٹھنے کو تیار ہیں۔فلسطینی وزیرخارجہ جو صدر محمود عباس کے ناروے کے دورے میں ان کے ہمراہ تھے نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ ہم نے انتخابی مہم یا انتخابی نتائج میں مداخلت نہیں کی اور نہ ہی ہم اسرائیل میں ممکنہ حکومت کے قیام میں مداخلت نہیں کریں گے۔قبل ازیں فلسطینی وزیر اعظم محمد اشتیہ نے کہا تھا کہ ان کی حکومت اسرائیلی انتخابات کے نتائج پر اس وقت تک اعتماد نہیں کرتی جب تک کہ اسرائیل مغربی کنارے میں قبضہ ختم کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔