ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

ٹرمپ نے رابرٹ اوبرائن کو قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد کردیا

datetime 19  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یرغمالیوں کے حوالے سے مذاکرات کار رابرٹ او برائن کو قومی سلامتی کا نیا مشیر نامزد کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ میں بخوشی یہ اعلان کرتا ہوں کہ

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ میں یرغمالی امور کے لیے صدر موجودہ خصوصی کامیاب نمائندے رابرٹ سی او برائن کو ہماری قوسلامتی کے نئے مشیر کے لیے نامزد کروں گا۔امریکی صدر نے کہا کہ رابرٹ کے ساتھ میں طویل عرصے تک اور مشکل کام کرچکا ہوں، وہ ایک بہترین کام کریں گے۔خیال رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دوسرے ممالک میں امریکی فوج کے استعمال کے حامی اور موجودہ انتظامیہ میں ایران کے سخت مخالف جان بولٹن کو گزشتہ ہفتے اختلافات کے باعث مشیر قومی سلامتی کے عہدے سے برطرف کردیا تھا۔امریکی صدر نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ میں نے جان بولٹن سے استعفیٰ مانگا تھا اور انہوں نے مجھے بھیج دیا ہے کیونکہ ان سے کہا تھا کہ وائٹ ہاؤس کو ان کی مزید خدمات درکار نہیں ہیں۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ جان بولٹن کی جگہ قومی سلامتی کے نئے مشیر کا اعلان آئندہ ہفتے کردیا جائے گا۔جان بولٹن کو عراق میں جنگ اور خارجہ پالیسی کے دیگر پہلووں سے متعلق فیصلوں کے حوالے سے متنازع شخصیت سمجھا جاتا تھا۔سابق مشیر قومی سلامتی کوایران، وینزویلا اور دیگر متنازع معاملات میں مداخلت کے حوالے سے وائٹ ہاؤس میں اہم طاقت ور شخصیت کے طور پر بھی جانا جاتا تھا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک اہم عہدے پر تعیناتی ایسے موقع پر کی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان سعودی تیل کمپنی پر ہونے والے حملے کے بعد شدید کشیدگی پائی جاتی ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کو جنگ دھمکیاں بھی دے چکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…