بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

انتہاء پسند اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کوانتخابات میں شدید دھچکا،خواب چکنا چور

datetime 19  ستمبر‬‮  2019 |

تل ابیب (این این آئی)اسرائیل کے وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو عام انتخابات میں ایک مرتبہ پھر حکومت بنانے کے لیے مطلوبہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام ہوگئے تاہم مقابلہ سابق آرمی چیف بینی گانتز کی جماعت کے درمیان برابر ہوگیا ہے۔غیرملکیوں خبر ایجنسیوں کی رپورٹس کے مطابق موصول شدہ تقریباً مکمل نتائج میں طویل عرصے تک حکومت کرنے والے نیتن یاہو کو سال میں دوسری مرتبہ شدید دھچکا لگا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق 90 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جس کے مطابق نیتن یاہو کی جماعت لیکود اور سابق آرمی چیف بینی گانتز کی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کو کم وبیش برابر نشستیں حاصل ہوئی ہیں۔نتین یاہو کی جماعت لیکود کی سربراہی میں اتحاد کو 120 کے ایوان میں 55 نشستیں جبکہ بائیں بازو کے اتحاد کو 56 نشستیں حاصل ہوئی ہیں اور حکومت بنانے کے لیے 61 نشستوں کی ضرورت ہوتی ہے۔لیکود کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دائیں بازو کے متعدد رہنماؤں نے نیتن یاہو سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور اگلے حکومت میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتخابات کے بعد موصولہ نتائج کے مطابق سیکولر نیشلسٹ جماعت یسرائیل بیتینو کے سربراہ اور سابق وزیردفاع ایوگدور لیبرمین 9 نشستیں حاصل کرکے حکومت سازی کے لیے اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔ایوگدور لیبرمین کی جماعت کا مطالبہ ہے کہ تمام بڑی جماعتوں کی مشترکہ حکومت بنائی جائے لیکن انہوں نے رواں برس اپریل میں نیتن یاہو کی دائیں بازو اور مذہبی اتحاد کی حمایت کرنے سے انکار کردیا تھا اور اب ایک مرتبہ وہی صورت حال کا سامنا ہے۔نتین یاہو نے اپنی انتخابی مہم میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے قریبی تعلقات کی بھرپور پرچار کی لیکن نتائج کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا، ان کی جانب سے جیت یا ہار تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان سامنے نہیں آیا۔لیکود پارٹی کے رہنما اور وزیر

توانائی یووال اسٹینٹز سمیت دیگر اراکین نے نیتن یاہو سے وفادار کے بیانات دیے ہیں۔نتین یاہو کے حوالے سے اسرائیل کے وزیرتوانائی کا کہنا تھا کہ وہ بدستور پارٹی کے چیئرمین ہوں گے اور وزیراعظم کے امیدوار کے طور پر برقرار رہیں گے۔انتخابی نتائج سے مایوس 69 سالہ نیتن یاہو نے اپنے ایک مختصر بیان میں کہا تھا کہ ان کا ارادہ ہے کہ عرب جماعتوں کے بغیر زائیونسٹ حکومت قائم کریں کیونکہ عرب جماعتیں گانتز کی حمایت کرسکتی ہیں۔نیتن یاہو نے اسرائیل میں سیاسی پیش

رفت کے بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کے لیے شیڈول دورے کو منسوخ کردیا ہے۔ نیتن یاہو نے انتخابی نتائج کے باعث اقوام متحدہ کا دورہ منسوخ کردیا ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم کی ملاقات امیکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بھی طے تھی۔ٹرمپ نے نیتن یاہو سے ملاقات کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا تھا کہ نیتن یاہو اور وہ اتحادیوں کے درمیان باہمی دفاعی معاہدے کو آگے بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…