پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کسی قیمت پر یہ کام نہیں ہونے دیں گے، بلاول بھٹو نے حکومت کو کھرا جواب دیدیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا ٹربیونلز کر مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت مخالفوں کو نشانہ بنانے کی مہم پر ہے، پیپلز پارٹی کسی قیمت پر میڈیا ٹریبیونلز کا بل پاس نہیں ہونے دے گی،موجودہ حکومت کو کسی قیمت پر بھی آزاد ی صحافت کو نشانہ نہیں بنانے دیں گے۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ حکومت سیاسی مخالفوں کی طرح تنقید کرنے والوں کو بھی جھوٹے مقدموں میں جیلوں میں ڈالنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی نے ہٹلر کے دست راست بدنام زمانہ گوئبلز کی یاد تازہ کر دی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے سیاسی مخالفوں اور تنقید کرنے والوں کو خاموش کرنے کا آسان راستہ ڈھونڈ نکالا ہے۔انہوں نے کہاکہ نام نہاد میڈیا ٹربیونلز بھی مخالفوں اور تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنانے کیلئے قائم کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس سے پہلے نیب نے ذریعے سیاسی مخالفین کو خاموش کروانے کی کوششیں کی گئیں۔انہوں نے کہاکہ ان میڈیا ٹربیونلز کا مقصد بھی صرف مخالف اور تنقید کرنے والوں کی آواز دبانا ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا بھی مودی کے چیلوں کی طرح کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا کا کام شہریوں کو آن لائن حراسان کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کسی قیمت پر میڈیا ٹریبیونلز کا بل پاس نہیں ہونے دے گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی میڈیا سینسرشپ کے بد ترین دور سے گذر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی پی پی آزادی صحافت کی علمبردار ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کو کسی قیمت پر بھی آزاد ی صحافت کو نشانہ نہیں بنانے دیں گے۔

موضوعات:



کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…