نئی دہلی(آن لائن) بھارتی اپوریشن جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے فاشسٹ مودی حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں قوم پرست رہنمائوں کو الگ تھلگ کررہی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں راہول گاندھی نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ
حکومت کشمیر میں سیاسی خلا پیدا کرنے کیلئے فاروق عبداللہ جیسے قوم پرست لیڈروں کو الگ تھلگ کررہی ہے،اس سے بقیہ بھارت میں صف بندی کرنے کیلئے کشمیر کو ہمیشہ سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جاسکے گا۔کانگریس رہنما نے کہا کہ حکومت کو تمام قوم پرست لیڈروں کو رہا کرنا چاہئے۔