واشنگٹن (آن لائن) امریکا نے طالبان کے افغانستان کے اداروں، انفراسٹکچر اور عوام پر حملوں کی مذمت کردی ہے ۔امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ‘طالبان نے کابل میں خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، انہوں نے پروان میں بھی صدارتی امیدوار کی ریلی کے دوران دھماکے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں 24 سے زائد افراد ہلاک ہوئے’۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کا کہنا تھا
کہ ‘طالبان ملک کے کئی علاقوں میں ہسپتالوں، اسکولوں اور گھروں کو بجلی کے ترسیلی نظام پر حملے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے افغانستان اندھیروں میں ڈوب گیا ہے اور اسے کئی دیگر چیلنجز کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ‘ان حملوں سے ثابت ہوتا ہے کہ طالبان افغانستان کے اداروں اور عوام کو اہمیت نہیں دیتے ہیں، حقیقی مصالحتی عمل کے لیے طالبان کو اس کے لیے اپنے عزم کا اظہار کرنا ہوگا نا کہ تشدد کی فضا برپا کرکے ملک کا امن بگاڑنا ہوگا۔