بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے ڈپٹی وزیراعظم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا ،روزانہ عمران خان کو بہانے بہانے سے کیا کہتے ہیں؟خود ہی بتا دیا

datetime 18  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(سی پی پی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ڈپٹی وزیراعظم بننے کی خواہش ظاہر کردی۔کراچی کے مقا می ہوٹل میں فیوچر سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم ساؤتھ ایشیا کا سب بڑا بائیو ٹیکنالوجی سینٹر بنارہے ہیں، گرین انرجی مستقبل ہے، مستقبل میں بجلی کی ترسیل کھمبوں اور تاروں کی بجائے گرین انرجی سے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کی بہترین یونیورسٹیاں بنانے کی بجائے مدرسے بناتے رہے اور ان کی خدمت کرتے رہے، ہم نے ایم آئی ٹی اور ہاورڈ بنانے کے مواقع ضائع کیے، ستر کی دہائی میں ضیاالحق کے دورمیں امریکا سے بہت کچھ لیتے رہے۔وفاقی وزیر نے کہا ہے کہ مستقبل میں آلو، ٹماٹر بیچ کرخسارہ پورا نہیں کرسکتے، ہمیں ٹیکنالوجی پر انحصار کرنا ہوگا، چین، سنگاپور، ملائیشیا، انڈونیشیا، کوریا اور پاکستان میں فرق صرف سائنس و ٹیکنالوجی کا ہے۔اس موقع پر فوادچوہدری نے ڈپٹی وزیراعظم بننے کی خواہش بھی ظاہر کی اور کہا کہ میں بہانے بہانے سے وزیراعظم کوبتاتا ہوں کہ ان ممالک میں سائنس وٹیکنالوجی کا وزیر تقریبا ڈپٹی پرائم منسٹرہے، اللہ کرے وزیراعظم کا دھیان آجائے، ابھی تک تو نہیں آیا۔فواد چوہدری نے مسکراتے ہوئے جب اس خواہش کا اظہار کیا تو ہال میں قہقہے اور تالیاں گونجنے لگیں۔دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ کراچی میں کچرے پر پی پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ شہر میں کچرا اس لیے ہے کہ یہاں کچرا حکومت ہے، جہاں کچرا حکومت ہوگی وہاں کچرا ہی ہوگا، جب تک کچرے کو اٹھاکر ڈبے میں بند نہیں کرتے مسئلہ حل نہیں ہو گا، جب تک مراد علی شاہ اور کابینہ کے دو چار ارکان کچرے کے ڈبے میں نہیں گریں گے۔

کچرا صاف نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کوفیصلہ کرنا ہے کہ وہ کچرے کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں یا اسے بدلنا چاہتے ہیں، سندھ میں برسر اقتدار لوگوں سے کچھ نہیں ہوسکتا، جب تک سندھ کے حکمرانوں سے جان نہیں چھڑالیتے معاملہ حل نہیں ہوگا، سندھ اسمبلی میں لوگ تیار ہیں،آپس میں مل کر ان سے جان چھڑالیں یا پھر وفاق کی مداخلت ہونی چاہیے، مقصد عام آدمی کی زندگی بہتر ہونی چاہیے، چاہے جیسے بھی ہو۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…