ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

جیسا کرو گے ویسا بھرو گے،یہ لوگ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم پر کچھ نہیں بولتے تو پھر ہمارا بھی کوئی کا م نہیں،پاکستانیوں نے حکومت سے سعودی تیل تنصیبات پر حملوں پرخاموشی اختیارکرنے کا مطالبہ کردیا

datetime 17  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)جیسا کرو گے ویسا بھرو گے،مسئلہ کشمیر پر سعودی حمایت نہ ملنے کے بعد پاکستانیوں نے سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کو سعودی عرب کااندرونی معاملہ قرار دے دیا،سوشل میڈیاپرنئی مہم شروع ہوگئی، تفصیلات کے مطابق مسئلہ کشمیرپر خلیجی و عرب ممالک کی جانب سے واضح موقف اختیار نہ کئے جانے اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور شدید مظالم کے باوجود خلیجی و عرب ممالک کی خاموشی اور خاص طورپرسعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور

بحرین کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو اعزاز دیئے جانے پر پاکستانیوں کا شدید ردعمل سامنے آرہاہے، اسی تناظر میں اب سوشل میڈیا صارفین نے نئی مہم شروع کردی ہے،متعدد صارفین نے مطالبہ کیا ہے کہ جس طرح مسئلہ کشمیراور مظلوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم پر خلیجی و عرب ممالک نے خاموشی اختیار کی اور اپنے تجارتی فوائد کو مد نظر رکھا پاکستان کو بھی اب سعودی تیل تنصیبات پر حملوں کے بعد اس معاملے سے خود کو الگ رکھنا چاہئے،زیادہ تر او آئی سی ممالک بھارت کی ناراضگی کے پیش نظر مسئلہ کشمیرپر خاموش ہیں اور مظلوم کشمیریوں پر مظالم کے خلاف کسی اعلیٰ عہدیدار کا ایک بیان تک سامنے نہیں آیا، خلیجی و عرب ممالک ایسا تاثر دے رہے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر امت مسلمہ کا نہیں بلکہ پاکستان کا مسئلہ ہے، پاکستانی سوشل میڈیا صارفین نے حکومت کو مشورہ دیا کہ پاکستان کو بھی اسی تناظر میں یمن تنازعے اور سعودی آئل تنصیبات پر حملوں سے خود کو الگ رکھنا چاہئے جس طرح مسئلہ کشمیر پاکستان کا اپنا مسئلہ ہے اسی طرح سعودی آئل تنصیبات پر حملے بھی سعودی عرب کا اپنا مسئلہ ہیں اس کو امت مسلمہ کا مسئلہ قرار نہیں دیاجاسکتا۔سوشل میڈیا پر اس سلسلے میں تبصرہ کرنے والوں میں اینکرپرسن جنید سلیم سمیت بہت سے صارفین نے حکومت پاکستان کو غیرجانبدار پالیسی اختیارکرنے کا مشورہ دیا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…