بدھ‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2026 

شہباز شریف کی احسن اقبال اور خواجہ آصف کے ساتھ جیل میں میاں نواز شریف سے ”ایمرجنسی“ملاقات‘ آج احسن اقبال اور خواجہ آصف کا ساتھ ہونا اور سوموار کے دن ملاقات نے اسلام آباد میں بے شمار گھنٹیاں بجا دیں‘ یہ گھنٹیاں کیا کہہ رہی ہیں؟جاویدچودھری کاتجزیہ‎

datetime 16  ستمبر‬‮  2019 |

ہم ایک ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جس میں ہم اپنے گز کی لمبائی اڑھائی (فٹ) اور دوسرے کے لیے ساڑھے تین فٹ رکھنا چاہتے ہیں‘ ہم چاہتے ہیں صرف ہمارا کاکا ہی خوب صورت ہو‘ دوسروں کے شہزادوں کو چوڑا نظر آنا چاہیے‘ ہمارا آلو خربوزہ‘ ہمارے ٹینڈے تربوز اور ہمارا پیتل سونا ہونا چاہیے اور ہمارا کتا ٹامی اوردوسروں کے ٹامی کتے ہوں‘ یہ تضاد بدقسمتی سے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بڑا اور خوف ناک ہوتا جا رہا ہے‘

ایک طرف قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی قیادت بول رہی ہے جب کہ پاکستان پیپلز پارٹی شور کر رہی ہے‘ حکومت اپوزیشن کے اس رویے کے بارے میں بول رہی ہے،دوسری جانب آج سندھ اسمبلی کا اجلاس تھا‘ یہاں پیپلز پارٹی کے وزیر اعلیٰ بول رہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز شور کر رہے ہیں اور وزیراعلیٰ سندھ انہیں بتا رہے ہیں،(عوام کی منتخب سندھ اسمبلی پر بری نگاہ ان لوگوں نے رکھی ہوئی ہے جنہیں صوبے کے عوام پہلے ہی دھتکارچکے ہیں، انکی لیڈر شپ نے نجانے کیا انکو سکھایا ہے)۔یہ وہ تضاد‘ یہ وہ میرا کاکا خوب صورت کی فلاسفی ہے‘اس فلاسفی نے ملک کو وہاں پہنچا دیا ہے جہاں ہم اب دلدل میں تیرنے کی کوشش کر رہے ہیں‘ ہماری پارٹیوں کو بہرحال خدا خوفی کرنا ہوگی۔ آج انڈین سپریم کورٹ نے مودی سرکار کو مقبوضہ کشمیر کے حالات نارمل کرنے کا حکم دے دیا‘ یہ کشمیریوں اور پاکستانیوں کی بہت بڑی فتح ہے‘ کیا ہم اس فتح کو بین الاقوامی سطح پر کیش کرا سکیں گے، آج میاں شہباز شریف نے احسن اقبال اور خواجہ آصف کے ساتھ جیل میں میاں نواز شریف سے ایمرجنسی ملاقات کی‘ میاں نواز شریف سے صرف جمعرات کے دن صرف فیملی مل سکتی ہے‘ آج احسن اقبال اور خواجہ آصف کا ساتھ ہونا اور سوموار کے دن ملاقات نے اسلام آباد میں بے شمار گھنٹیاں بجا دیں‘ یہ گھنٹیاں کیا کہہ رہی ہیں؟

موضوعات:



کالم



سائرس یا ذوالقرنین


میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…