واشنگٹن (آن لائن) امریکا اور بھارت کی واشنگٹن میں مشترکہ فوجی مشقیں ہوئیں،جس کا مقصد دونوں ملکوں کی فوج کے درمیان مختلف ماحول میں کام کرنے کی صلاحیت کو بڑھانا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں امریکی بیس میں ہونے والی
مشقوں میں امریکا اور بھارت کے فوجی اہلکاروں نے حصہ لیا،جس میں مختلف فوجی مشقیں،ایکسر سائز اور یوگا کیا گیا۔امریکا اور بھارت کے درمیان ہونے والی اپنی نوعیت کی یہ سب سے بڑی فوجی ٹریننگ اور دفاعی تعاون کی مشقیں ہیں جو 18 ستمبرتک جاری رہیں گی۔