اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

گیس پائپ لائن منصوبہ،ایران پاکستان پر مہربان،بڑی رعایت دیدی

datetime 16  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لا ئن ) ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے پر اہم پیش رفت، دونوں ممالک کے درمیان منصوبے پر ترمیمی معاہدہ طے پاگیا، ایران پاکستان کے خلاف عالمی ثالثی عدالت میں نہیں جائے گاجس سے پائپ لائن کی تعمیر مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔تفصیلا ت کے مطابق انٹر سٹیٹ گیس سسٹم اور نیشنل ایرانئین گیس کمپنی کے درمیانی ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے میں ترمیم پر دستخط کر دیئے گئے ہیں۔

ترمیمی معاہدے کے تحت ایران کسی بھی عالمی عدالت سے رجوع نہیں کرے گا اور اب تک پائپ لائن کی تعمیر مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو جرمانہ ادا نہیں کرنا پڑے گا۔دونوں ممالک مل کر منصوبے کے حوالے سے قابل عمل حل نکالیں گے، معاہدے میں ہونے والی ترمیم کے تحت اب پاکستان 2024 تک گیس پائپ لائن تعمیر کرسکے گا۔ پاکستان ایران سے 750 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس خریدے گا اور اس منصوبے سے پاکستان 2024 سے 2049 تک گیس حاصل کرسکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…