منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

بھارت مقبوضہ کشمیر میں کیا کوششیں کرنے میں مگن ہے؟ مشال ملک کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 15  ستمبر‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی )حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیری مقبوضہ کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی بھارت کی یکطرفہ کوششوں کو کبھی تسلیم نہیں کریںگے، مقبوضہ کشمیر میں کربلا کی سی صورتحال ہے اور راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ کے غنڈے وادی میں تعینات کئے جا رہے ہیں۔سرکاری ریڈیو کو انٹرویو میں مشال ملک نے کہا کہ عالمی ذرائع ابلاغ اور پاکستانی ذرائع ابلاغ کشمیر کے بارے میں عالمی برادری کو موثر انداز میں آگاہ کر رہے ہیں اور دنیا بھر میں لوگ احتجاج کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان رابطے کا ایک موثر ذریعہ ہے جس کی خصوصاًمقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی بندش کے تناظر میں بڑے پیمانے پر رسائی ہے۔مشال ملک نے ریڈیو پاکستان پرزور دیا کہ وہ یاسین ملک کو رہا کرو کے عنوان سے اور دیگر حریت رہنماں کی رہائی کیلئے ایک اور مہم شروع کرے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت ان کے شوہر یاسین ملک کو بچپن سے شدید تشدد کا نشانہ بنا رہی ہے اور اب ان کو امراض قلب سمیت مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود ڈیتھ سیل میں رکھا جا رہا ہے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…