منگل‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2026 

اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثہ جات بینکاری کے شعبہ کے مجموعی اثاثہ جات کے 14.4 فیصد تک پہنچ گئے

datetime 15  ستمبر‬‮  2019 |

ا سلام آباد (آن لائن) اسلامی بینکاری کے شعبہ کے اثاثہ جات بینکاری کے شعبہ کے مجموعی اثاثہ جات کے 14.4 فیصد تک بڑھ گئے ہیں۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جون 2018ء کے اختتام پر اسلامی بینکنگ کی صنعت کے اثاثے بینکاری کی صنعت کے مجموعی اثاثہ جات کے 12.9 فیصد تھے جو گزشتہ مالی سال 2018-19 ء کے اختتام پر 14.4 فیصد تک پہنچ گئے۔رواں سال 2019ء کی دوسری سہ ماہی کے دوران اسلامی بینکاری کے اثاثہ جات کے حجم میں 7.3 فیصد کا اضافہ ہونے سے اثاثہ جات کی مالیت 2.99 کھرب روپے تک بڑھ گئی جو پہلی سہ ماہی کے اختتام پر 2.79 کھرب

روپے تھے ، ایس بی پی کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر اسلامی بینکاری کے شعبہ کے ڈیپازٹس میں بھی 9.8 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور ان کا حجم 241 ارب روپے تک بڑھ گیا جومالی سال 2017-18ء کے اختتام پر 216 ارب روپے تھا۔رپورٹ کے مطابق اسلامی بینکاری کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور صارفین روایتی بینکاری کے شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات موجود ہیں اور صارفین روایتی بینکاری کی بجائے اسلامی بینکاری کی سہولیات /خدمات سے استفادہ کو ترجیح دیتے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ چند سال کے دوران شعبہ کی شرح نمو میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔



کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…