اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

جس نے پاکستان کے خلاف بات کی وہ ملک دشمن غدار ہے،تحریک انصاف کا بلاول زرداری کے بیان پر شدید ردعمل سامنے آگیا

datetime 13  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) تحریک انصاف سندھ کے صدراورسندھ اسمبلی میں پارلیانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ بابائے 18وین ترمیم میاں رضا ربانی سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ اگر آرٹیکل 149 اتنا ہی غلط تھا تو بلاول صاحب کے نانا صاحب نے کیوں آئین میں ڈالا، اس آرٹیکل کے تحت وفاق نے ڈائریکشن دینی تھی کہ حالات بہتر کئے جائیں جو ابھی تک نافذ نہیں کیا گیا ہے۔ اگر وفاق سندھ کی بھلائی کے لئے کوئی ہدایات جاری کرتا ہے تو اس میں سندھ کو کوئی خطرہ نہیں ہے،

بلاول زرداری نے اپنے بیان سے ثابت کر دیا ہے کہ وہ بینظیر بھٹو کے پیروکار نہیں بانی ایم کیو ایم کے پیروکار ہیں، بانی ایم کیو ایم نے جناح پور کی بات کی تھی بلاول بھٹو نے سندھو دیش کی بات کی ہے جانتے ہیں مضبوط صوبے مضبوط پاکستان کی ضمانت ہیں، جس نے سندھ کے خلاف بات کی جس نے پاکستان کے خلاف بات کی وہ ملک دشمن غدار ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے سندھ اسمبلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی بھی موجود تھے۔ حلیم عادل شیخ نے کہاکہ یہ بھٹو کا پاکستان نہیں ہے نہ ہی یہ 1971 ہے یہ کپتان کا پاکستان ہے یہ نیا پاکستان ہے 22 کروڑ عوام عمران خان کے ساتھ ہے۔کچھ لوگ ہیں جو اپنے کرپٹ سیاستدانوں کو بچانے کی لئے ایسا کر رہے ہیں۔ زرداری صاحب نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا تھا ہم سمجھ رہے تھے کہ زرداری پاکستان کو چاہتے ہیں اس نعرے کا مطلب اب سمجھ آیا ہے کہ انہوں نے پاکستان فروخت کرنے کا نعرہ لگایا تھا پوری سندھ پیپلزپارٹی نے فروخت کر دی ہے اومنی گروپ کو زرداری گروپ کو۔ اس وقت پاکستان مضبوط ہاتھوں میں  پہاڑوں پر بھی جگہ نہیں ملے گی جو پاکستان نہ کھپے کا نعرہ لگائیں گے، کل صدر مملکت کی تقریر ہوئی اس کے دوران تماشا لگایا گیا  پیپلزپارٹی ملک دشمن پارٹی ثابت ہوئی ہے  جس طرح اسمبلی میں بات کی گئی ہے اس کو انڈیا کے چینل پر دکھایا گیا ہے  نواز شریف نے بھی ملک دشمنی کا ثبوت دیا ہے۔

سندھ حکومت اپنی ناکامی اپنی نااہلی اس اشو کے پیچھے چھپانا چاہتی ہے ہم سندھ حکومت کے خلاف تحریک چلائیں گے احتجاج کریں گے جنہوں نے سندھ کو ایڈز لگا دیا عوام کو اپنے حقوق سے محروم رکھا ہے۔ پیپلزپارٹی کے حکمران سندھ اربوں روپے کرپشن کر کے کھا گئے کراچی کو آفریکا کے بعد دنیا کا پانچواں گندا شہر بنا دیا ہے فروغ نسیم کی اپنی پارٹی ہے اس نے جو بیان دیا اس کو کلیئر بھی کر دیا ہے جس توڑ مروڑ کے پیش کیا گیا۔ بلاول زرداری اپنے بیان پر قوم سے معافی مانگی جنہوں نے بیان دیکر ملک دشمنی کا ثابت دیا ہے۔

کپتان کی ٹیم سندھ کے وفاداروں کی ٹیم ہے پاکستان کے وفادار کی ٹیم ہے۔ اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کے بات کرتے ہوئے کہا کل ہم نے کراچی کمیٹی کے بارے میں بات چیت کی تھی آئین کے پرنسپل آف پالیسی29 سے 38 تک اس کے تحت ہم بیحیث پارلیامنی ممبران سندھ ہیں  یہ ائیں جو عوام کے حقوق کو تحفظ دیتا ہے جس کی بے تحاشہ پامالی ہورہی ہے کراچی میں پانی کی صورتحال دن بہ دن خراب ہورہی ہے۔ کراچی کو 600 ملین گین کی پانی دینے کی بات کی تھی پتا نہیں یہ پانی کب ملے گا پانی کی قلت کی وجہ شہر کراچی کو خطرہ لاحق ہے۔

کراچی اسٹریٹیچک کمیٹی اپنا کام شروع کر چکی ہے ماضی کی طرح ہر اچھے قدم کو متناضہ بنانے کے لئے کچھ نہ کچھ کیا جاتا ہے۔ ہم نے آج ایک قرارداد سندھ اسمبلی میں داخل کی ہے  جس میں ہم نے اس بات کی مذمت کی ہے کہ سندھ تقسیم کے خلاف ہیں۔ اس ایوان میں ہم نے پہلے بھی قرارداد پاس کی ہیں کہ سندھ کی تقسیم نہیں کرنے دیں گے، سندھ پاکستان کا حصہ اور جو سندھ کو پاکستان سے الگ کرنا چاہتا ہے ہم اس شخص کی شدید مذمت کرتے ہیں جو یہ بات بھی کرتا ہے یہ اس بات کو فروغ دیتا ہے کہ ایسی سوچ اندرون سندھ میں بڑھ رہی ہے وہ پاکستان دشمن ہیں۔ آئین پاکستان اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ پاکستان کی سالمیت پر کوئی حملہ کرے اس پر غداری کا لفظ استعمال کیا گیا جو شخص کسی بھی طریقے سے پاکستان کی سالمیت کے خلاف بات کرے گا ہم مجبور ہونگے اس کو غدار کہیں گے، جو شخص اس سندھ صوبے کے عوام کے حقوق کی پائمالی کرے گا وہ دشمن کہلائے گا، جو لوگ بنگلادیش اور سندھو دیش کی بات کرتے ہیں وہ ملک کے دوست نہیں ہیں پیر کو سندھ اسمبلی میں اس پر مزید بحث کریں گے قرارداد پیش کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…