بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

قومی ٹیم سری لنکا پہنچ گئی

datetime 9  جون‬‮  2015
Pakistan cricket team captain Misbah-ul-Haq (R) and Shan Masood (L) arrive at a hotel in Galle on August 2, 2014. Pakistan will play three ODIs and two Test Series in Sri Lanka between August 6 to August 30. The first Test between Pakistan and Sri Lanka will be played on August 6 at the Galle International Cricket Stadium in Galle. AFP PHOTO/ Ishara S. KODIKARA
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو(نیوزڈیسک) قومی ٹیسٹ ٹیم مصباح الحق کی قیادت میں سری لنکا پہنچ گئی۔ پاکستان اپنے دورے کا آغاز 11 جون کو کولمبو کرکٹ گرانڈ میں ہونے والے وارم اپ میچ سے کرے گا، 3 ٹیسٹ میچز کی سیریزکا پہلا میچ 17جون کو پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 9 بجے صبح گال اسٹیڈیم میں شروع ہوگا، دوسرے میچ میں دونوں ٹیمیں 25 جون کو کولمبو میں ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی جب کہ سیریز کا تیسرا ٹیسٹ 7 جولائی کو پالے کیلی میں شیڈول ہے۔ کپتان مصباح الحق کی قیادت میں 15 رکنی ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بننے والے دیگر کھلاڑیوں میں اظہر علی (نائب کپتان )، محمد حفیظ ، احمد شہزاد، شان مسعود، یونس خان، اسد شفیق، حارث سہیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، وہاب ریاض، جنید خان، عمران خان اور احسان عادل شامل ہیں۔
پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کا پہلا ون ڈے میچ دمبولا اسٹیڈیم میں یکم جولائی کو صبح ساڑھے 9 بجے، دوسرا 15 جولائی کو 2 بجے پالے کیلی اسٹیڈیم میں تیسرا 19 جولائی کو آر پریما داسا اسٹیڈیم، چوتھا 22 جولائی اورپانچواں 26 جولائی کو مہندا راجا پکسے اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین دو ٹی 20 میچز کی سیریز کا پہلا میچ 30 جولائی اور دوسرا یکم اگست کو کھیلا جائے گا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ قومی ٹیم کا آئی لینڈ میں حالیہ ریکارڈ زیادہ اچھا نہیں ہے، اس نے آخری بار 6-2005 میں 2 میچز کی سیریز میں میزبان ٹیم کو0-1 سے مات دی تھی تاہم پاکستان اور سری لنکا کے مابین ٹیسٹ میچز میں جیت کے حوالے سے پاکستان کرکٹ ٹیم کا پلڑا بھاری ہے، پاکستان نے 1982سے 2014 تک مجموعی طور پر سری لنکا کے خلاف 48 ٹیسٹ میچز کھیلے جس میں سے 17 جیتے اور 13 ہارے جبکہ 18 میچز ڈرا ہوئے۔ سری لنکا کی سرزمین پر کھیلے گئے 20 ٹیسٹ میچز میں دونوں ٹیموں نے 6 ، 6 ٹیسٹ جیتے ہیں جب کہ 8 ڈرا ہوئے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…