اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں’’پب جی ‘‘گیم کھیلنے سے روکنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کردیا،قتل کرنے کے بعد سر تن سے جدا کردیا ،افسوسناک واقعہ بھارتی ریاست کرناٹک بیل گاوی ضلع میں پیش آیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔دوسری جانب موبایل گیمزکے بچوں پر منفی اثرا ت کی وجہ سے بچے جارح مزاج اور پرتشدد سرگرمیوں میں ملوث ہو رہے ہیں۔والدین موبائل گیمز کی وجہ
سے بچوں پرمرتب ہونے والے اثرات سے سخت پریشان۔ PUBGموبائل گیم سے بچوں میں پرتشددرویے اور نفسیاتی مسائل جنم لے رہے ہیں۔چائینہ سمیت دیگر ممالک میں اسی منفی سرگرمیوں والی موبائل گیمز پر پابندی عائد ہے۔ماہرین نفسیات کاکہنا ہے کہ موبائل گیمز کو چیک کرنے کے بعد انکی اجازت دینی چاہیے۔ جبکہ والدین بھی اپنے بچوں پر کڑی نظررکھیں تاکہ وہ کسی ایسی گیم کے عادی نہ ہوسکیں جو انکی زندگی تباہ کر دے۔