جدہ( آن لائن )سعودی حکومت جلد ہی حج،عمرہ اور وزٹ ویزوں کی یکساں فیس 300 ریال مقرر کرنے کا اعلان کرنے والی ہے جس میں سال میں دو بار عمرہ کرنے والوں پر عائد اضافی فیس بھی ختم کرنا شامل ہے۔ اس بات کا اظہار سعودی وزیر برائے حج و عمرہ محمد صالح بن بنتین نے سعودی گزٹ سے بات چیت کرتے ہوئی کیا۔
انھوں نے کہا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شاہی فرمان کے تحت حج و عمرہ اور وزٹ ویزا کی فیسوں کو یکساں کیا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے سعودی عرب حج و عمرہ کے لئے آنے والے مسلمانوں کو سہولیات دینے کے ساتھ سعودی شعبہ سیاحت کو ویڑن 2030 کے تحت فروغ دینا ہے۔