بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

انڈیا کسی بھی سرپرائز کیلئے تیار رہے ، پاکستان کی جانب سے ملٹری آپشن استعمال کرنے کی تیاریاں، سرحد پار پیغام پہنچا دیا گیا

datetime 11  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن)نجی ٹی وی پروگرام میں معروف صحافی عارف حمید بھٹی سے سوال کیا گیا کہ جنرل (ر) اعجاز اعوان کا کہنا ہے کہ اگر بھارت آرٹیکل 370کو اصل حالت میں بحال نہ کرے اور عالمی سطح پر بھی کشمیر کے حوالے سے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جاتا تو پھر پاکستان کے پاس ملٹری آپشن موجود ہے۔

جس کا جواب دیتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ جنرل (ر) اعجاز اعوان بڑے سینئر ہیں۔انہوں نے نپی تلی بات میں پاک فوج کا پیغام بھارت کو دے دیا ہے کہ اگر عالمی قوتیں بھارت کو دہشتگردی سے نہیں روکتی تو پھر پاکستان کے پاس ملٹری آپشن ہے۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ پاک فوج نے اس کی مکمل تیاری بھی کی ہوئی ہے۔پاکستان تمام کنٹرول لائن پر نظر رکھے ہوئے ہیںکہ کہاں کہاں سے بھارت شرارت کر سکتا ہے اور ان کو کیسے جواب دیا جائےگا۔عارف حمید بھٹی نے مزید کہا کہ بھارت یہ سمجھ چکا ہے کہ اس نے کشمیر میں بربریت کی اور یہ بھی جان گیا ہے کہ اگر اس نے کشمیر میں بڑھتی ہوئی نا انصافی نہ روکی تو پاک فوج ایسا سرپرائز دے گی کہ بھارت یاد رکھے گا،اور اس کا اشارہ پاک فوج کے ترجمان بھی دے چکے ہیں۔دوسری جانب پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کو بے نقاب کرنے کیلئے سرگرم ہے اور بھارتی مظالم پر ڈوزیئر تیار کر لیا ہے ۔مقبوضہ وادی میں بھارتی درندگی کے خلاف 115 صفحات پر مشتمل ڈوزیئر تیار کیا گیا ہے جس میں بھارتی غاصبانہ اقدامات کی تفصیل اور تصاویر بھی موجود ہیں۔ڈوزیئر میں بھارتی بربریت کا شکار لوگوں کے نام اور دیگر معلومات بھی شامل ہیں جسے جنیوا میں اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

ڈوزیئر کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 37 ویں روز بھی مکمل لاک ڈاؤن ہے اور کرفیو کے باعث لوگ گھروں میں محصور ہیں، اشیائے خورونوش اور ادویات ختم ہونے سے انسانی بحران جنم لینے لگا ہے۔ڈوزیئر میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں فاشسٹ مودی سرکار نے کشمیریوں کی مذہبی آزادی بھی سلب کرلی، وادی میں 10 ویں محرم کے جلوس نہیں نکالنے دیے گئے۔ڈوزیئر میں بتایا گیا کہ 9 محرم الحرام کا جلوس نکالنے والوں پر بھارتی فوج نے بدترین لاٹھی چارج کیا، پیلٹس لگنے سے 12 عزادار زخمی ہوئے اور کئی کو گرفتار بھی کیا گیا۔ڈوزیئر میں 1989 سے 2019 تک مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کا شکار ہونے والے افراد کے اعداد و شمار بھی پیش کیے گئے ہیں جس کے مطابق بھارتی فوج کے مظالم میں ایک لاکھ سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔ ایک لاکھ 65 ہزار سے زائد افراد گرفتار ہیں جبکہ 11 ہزار سے زائد خواتین کو زیادتی اور بیحرمتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔



کالم



مذہب کی جنگ(آخری حصہ)


اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…