اتوار‬‮ ، 29 مارچ‬‮ 2026 

سعودی عرب کا یورینیم کی پیداوار اور افزودگی کا اعلان

datetime 11  ستمبر‬‮  2019 |

ریاض (این این آئی)سعودی عرب کے نئے وزیر توانائی نیشہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے پیر کو کہا کہ ان کا ملک اپنے منصوبہ بند جوہری توانائی پروگرام کے لیے مستقبل میں یورینیم کی تیاری اور ان کی افزودگی کرنا چاہتا ہے۔ جلد ہی سعودی عرب میں دو جوہری ری ایکٹرز پرکام شروع ہوگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ابو ظہبی میں توانائی کانفرنس میں بتایا کہ ہم محتاط انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

ہم دو جوہری ری ایکٹرز کا تجربہ کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ جوہری ٹیکنالوجی کو پرامن مقاصد کے لئے استعمال کرنا سعودی عرب کا حق ہے اور ہم جوہری توانائی کو صرف پرامن مقاصد کے لیے استعمال کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مملکت کے وژن 2030ء میں توانائی کے شعبے کی اہمیت پر زور دیا۔ مختلف شعبوں میں مملکت کی معیشت کی مضبوطی کیلیے اقدام ات کیے ہیں۔عالمی سطح پر تیل کی منڈی میں استحکام اور توازن پیدا کرنے کے لیے اوپیک کے اندر اور باہر دوسرے پروڈیوسروں کے ساتھ مل کر کام سعودی عرب کام جاری رکھے گا۔ایک سوال کے جواب میں شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے کہا کہ سعودی عرب تیل کے حوالے سے مملک تکی پالیسی تزویراتی بنیادوں پرقائم کی گئی ہے جو ناقابل تغیر ہے۔ابو ظہبی میں عالمی توانائی کانفرنس کے موقع پر ایک بیان میں شہزادہ عبد العزیز نے کہا کہ اوپیک معاہدہ ہر ایک کی مرضی کے تحت جاری رہے گا۔ ہم نے ہمیشہ اوپیک کے رکن ممالک کی خوشی حالی کے لیے مل جل کر فیصلے کرنے کی ترجیح دی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال کی دوسری ششماہی پہلی ششماہی کے مقابلے میں تیل کی پیداوار کے لحاظ سے بہتر ہوگی۔انہوں نے کہا کہ سعودی تیل کی پالیسی ذخائر اور کھپت جیسی اسٹریٹجک بنیادوں پر مبنی ہے جسے تبدیل نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا سعودی عرب اوپیک کے باقی ممبروں سے مشاورت کے بغیر تنہا کام نہیں کرسکتا ، اوپیک + کا اتحاد طویل عرصے تک برقرار رہے گا ، اوپیک کے تمام ممبروں کو اپنے پیداواری اہداف کو پورا کرنا ہوگا اور اس کے مطابق رہنا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایران کے لیے واحد آپشن


بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…