پیر‬‮ ، 17 اگست‬‮ 2026 

پیپلزپارٹی کو شدید  دھچکا،اہم رہنما نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2019 |

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے سابق نائب صدر اور قومی اسمبلی کے ٹکٹ ہولڈر، معروف سیاسی و سماجی راہنماء حاجی محمد گلزار اعوان نے پی پی پی کو راولپنڈی کینٹ میں ایک بڑا دھچکا دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر قانون محمد بشارت راجہ، پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر زاہد حسین کاظمی اور جنرل سیکریٹری عامر محمود کیانی کی موجودگی میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے.

اس سلسلے میں ایک خصوصی تقریب حاجی محمد گلزار اعوان کی رہائش گاہ واقع ویسٹریج میں منعقد ہو ئی جس میں محمد بشارت راجہ، صدر زاہد حسین کاظمی، عامر محمود کیانی کے علاوہ معروف مذہبی راہنماء پیر کرامت، علمائے کرام، دیگر پارٹی راہنماء اور حاجی محمد گلزار اعوان کے سینکڑوں سپورٹرزبھی موجود تھے. پی ٹی آئی کی قیادت کی جانب سے حاجی محمد گلزار اعوان کے اس فیصلے کو زبردست پذیرائی بخشی گئی. محمد بشارت راجہ نے کہا کہ حاجی محمد گلزار اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت سے راولپنڈی کینٹ میں پارٹی مضبوط اور زیادہ فعال ہو گی. انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک سے روایتی سیاست، کرپشن، نا انصافی اور لا قانونیت کے خاتمے کی جدوجہد کر رہی ہے اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ با اثر حکمرانوں پر بھی قانون کو لاگو کیا گیا. انہو ں نے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ جس طرح پاکستان تحریک انصاف لڑ رہی ہے اس کی توفیق سابقہ کسی حکومت کو نہ ہو سکی. یہ ہمارا اخلاص اور وطن عزیز کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے عزم کا نتیجہ ہے کہ ہمیں حاجی محمد گلزار اعوان جیسے انتہائی متحرک و فعال ساتھی مل رہے ہیں. زاہد حسین کاظمی اور عامر محمود کیانی نے بھی حاجی گلزار اعوان کی پی ٹی آئی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے مل کر پاکستان کو ریاست مدینہ بنانے کی جدوجہد کرنی ہے جس میں ہمیں مخلص اور صحیح معنوں میں کام کرنے والے ساتھی مل رہے ہیں.

حاجی محمد گلزار اعوان نے اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اور پارٹی منشور پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے گذشتہ سالوں میں رات دن ایک کرکے پاکستان پیپلز پارٹی کے خاموش بیٹھے ورکروں کو گھروں سے نکالا اور پارٹی کو فعال بنایا مگر پارٹی قیادت کو شائد کام کرنے والے لوگ اچھے نہیں لگتے جن کے سرد رویے سے پارٹی کارکنوں میں شدید مایوسی پھیلی. انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک کے سیاسی پردے پر تحریک انصاف کے سوا کوئی دوسری جماعت نہیں جو ملک کو موجودہ بحرانوں سے باہر نکال سکے. انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے پورے خلوص نیت کے ساتھ مسئلہ کشمیر کو دنیا پر اجاگر کرکے اس کے حل کی بنیاد رکھ دی ہے اور یہ توفیق سابق حکمرانوں کو نہ ہو سکی –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)


جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…