جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

پیپلز پارٹی کے اہم رہنما آغا سراج درانی کی بغاوت،فارورڈ بلاک بناکر سندھ حکومت گرانے کی کوششیں،پارٹی ایم پی ایز نے بھانڈہ پھوڑ دیا، حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ میں چند عرصے سے پیپلز پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک بنانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، اب فارورڈ بلاک بنانے کے معاملے پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق فارور بلاک کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خود ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے،

مسلسل نیب تحویل میں رہنے کے دوران اسپیکر نے اپنی ہی پارٹی حکومت کیخلاف کام شروع کیا، آغا سراج نے اپنی جماعت کے ایک درجن سے زائد ایم پی ایز سے ملاقات کی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں اسپیکر نے صوبائی اسمبلی کے ارکان کو قائد ایوان کی تبدیلی پر قائل کرنے کی کوشش بھی کی، اسپیکر سندھ اسمبلی نے ایسے ارکان سے رابطہ کیا جو پارٹی اور سندھ حکومت سے نالاں تھے۔ذرائع کے مطابق سراج درانی کے روابط کا راز فاش ہونے پر پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے سخت نوٹس لے لیا۔ذرائع کے مطابق پارٹی کی ایم پی ایز سے ملاقاتوں کے بعد ارکان نے ساری بات پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے سامنے رکھ دی، پیپلزپارٹی چیئرمین راز فاش ہونے کے بعد شدید ناراض ہو گئے ہیں۔ذرائع نے بتایاکہ پارٹی کی جانب سے کسی بھی کارروائی کا فیصلہ بلاول بھٹو کی جانب سے وطن واپسی پر ہو گا، فوری طور پر آغا سراج درانی کیخلاف کارروائی کا امکان نہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی پہلے ہی مشکل حالات سے گزر رہی ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری وطن واپسی پر اس سلسلے میں مشاورت کریں گے۔ سندھ میں چند عرصے سے پیپلز پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک بنانے کی خبریں سامنے آ رہی ہیں، اب فارورڈ بلاک بنانے کے معاملے پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…