بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

وہاڑی میں خاتون پر پولیس تشدد کا واقعہ، وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن،ڈی ایس پی، ایس ایچ او سمیت 8 افراد گرفتار،افسوسناک انکشافات

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے حکم پر وہاڑی میں خاتون پر تشدد کے ذمہ دار پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر آر پی او ملتان رات گئے متاثرہ خاتون کے گھر پہنچے اور واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس اہلکاروں کو تشدد کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں ڈی ایس پی، ایس ایچ او، انچارج سی آئی اے، انچارج انویسٹی گیشن ٹیم، ہیڈ کانسٹیبل، متاثرہ خاتون پر الزام لگانے والے شخص ایاز کے

2 بیٹے اور ملازم شامل ہیں جبکہ اے ایس آئی یونس، سب انسپکٹر طاہر، ایاز اور اس کے 2 مفرور ملازمین کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مفرور ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ روایتی پولیس کلچر کی بدترین مثال ہے اور ایسے افسوسناک واقعات میں ملوث پولیس  اہلکاروں کو معطل کرنا کافی نہیں بلکہ انہیں ملازمت سے برطرف کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کو کسی صورت بھی غیر انسانی فعل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…