اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

میٹرک پروگرام میں مفت داخلہ،اوپن یونیورسٹی نے خواہشمند افراد کو بڑی خوشخبری سنا دی

datetime 8  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے خیبر پختونخواہ میں ضم شدہ قبائلی اضلاع)سابقہ فاٹا(اور بلوچستان بھرمیں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند افرادسے میٹرک پروگرام میں مفت داخلہ حاصل کرنے کے لئے داخلہ فارم 20۔ستمبر تک وصول کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اِن علاقوں میں میٹرک کی مفت تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کو یونیورسٹی کے قریب ترین دفتر سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اِن دونوں علاقوں کے طلبہ و طالبات کو 20۔ستمبر تک فارم جمع کرانے کی اجازت فراہم کرتے ہوئے وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے کہا ہے کہ اِس اقدام کا بنیادی مقصد پسماندہ علاقوں سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں لانا ہے اور کوشش ہے کہ علم حاصل کرنے کا ایک بھی خواہشمند محض داخلہ فیس نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہے۔مفت تعلیم کی فراہمی کے لئے یونیورسٹی نے اپنی سالانہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کی ہوئی ہے۔یونیورسٹی کسی بھی قسم کی جسمانی معذوری میں مبتلا افراد ٗ جیلوں میں مقید افراد اور خواجہ سراؤں کو بھی مفت تعلیم فراہم کرتی ہے۔یونیورسٹی نے غریب اور مستحق طلبہ کو داخلہ فیس میں رعایت فراہم کرنے کے لئے مختلف سکالرشپ اسکیمیں بھی متعارف کی ہوئی ہیں۔سمسٹر خزاں 2019ء کے میٹرک ٗ ایف اے ٗ بی بی اے ٗ ایم اے ٗ ایم ایس سی ٗ بی ایس پروگرامز ٗ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز ٗ ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز اور ٹیچر ٹریننگ پروگرامز)ڈیڑھ ٗ اڑھائی ٗ چار سالہ بی ایڈ اور ایک سالہ ایم ایڈ(کے داخلے جاری ہیں۔ داخلہ فیس میں رعایت حاصل کرنے یا سکالرشپ اسکیموں سے مستفید ہونے کے لئے طلبہ و طالباب کو یونیورسٹی کے قریب ترین علاقائی دفتر سے جلد از جلد رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…