جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اینکر مبشر لقمان نے سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والی دوخواتین پر اپنے ذاتی جہاز میں سے سامان چرانے کا الزام عائد کردیا‘حیرت انگیز انکشافات

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)مشہور اینکر مبشر لقمان نے سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والی دوخواتین پر جہاز میں سے سامان چرانے کا الزام عائد کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطوں کی ایپ ٹک ٹاک پر ویڈیوز بناکر مقبول ہونے والی خواتین حریم شاہ اور صندل خٹک نے چند روز قبل اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کچھ ایسی ویڈیوز شیئر کیں جس میں انہیں نامور اینکر مبشر لقمان کے ذاتی جہاز میں دیکھا گیا۔

ان ویڈیوز کے شیئر کرنے کے بعد مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین پر جہاز سے قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام لگایا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نامور اینکر مبشر لقمان نے ان دونوں خواتین کے خلاف پولیس کو درج کروائی گئی شکایت میں الزام لگایا کہ فیاض الحسن چوہان کی ایما ء پر یہ دونوں خواتین ان کے جہاز میں آئیں اور جہاز میں موجود قیمتی چیزیں چرالی جن میں لاکھوں روپے مالیت کے کیمرے اور دیگر سامان شامل ہے۔دوسری جانب دونوں خواتین نے ٹک ٹاک پر بنائی ایک ویڈیو میں مبشر لقمان پر الزام لگایا کہ وہ انہیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔دونوں خواتین کا اپنی ویڈیو میں کہنا تھا کہ مبشر لقمان نے خود ہمیں اپنے جہاز میں بیٹھنے کی پیشکش کی اور اب جب ویڈیوز سامنے آگئیں تو وہ انہیں ڈیلیٹ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ایک اور ویڈیو میں ان دونوں خواتین نے کہا کہ جو لوگ سمجھ رہے ہیں کہ وہ غلط ہیں تو وہ یہ جان لیں کہ ہم دونوں پولیس کا اپنا موقف بتاچکے ہیں اور اب مبشر لقمان کو ثابت کرنا ہوگا کہ ہم نے چوری کی ہے یا نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چور ہم نہیں مبشر لقمان ہیں اور انہیں غصہ صرف اس بات کا ہے کہ ہم نے دنیا کو بتادیا کہ مبشر لقمان کے پاس جہاز موجود ہے کیونکہ لوگ یہ بات نہیں جانتے تھے۔  مبشر لقمان نے سوشل میڈیا سے مقبول ہونے والی دوخواتین پر جہاز میں سے سامان چرانے کا الزام عائد کردیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…