جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

”گندا ہے پر دھندہ ہے“افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں بھارت نے پاکستانیوں کو”زہر“ کھلانا شروع کردیا،سنسنی خیز انکشافات

datetime 7  ستمبر‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) افغانستان اور بھارت کی جانب سے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں غیر معیاری اشیا پاکستان اسمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔پاکستان نے بھارتی اشیا کی پاکستان درآمد پر پابندی لگائی تو افغانستان اور بھارت کے راستوں غیر معیاری اسمگلڈ شدہ اشیا پاکستان اسمگل کی جانے لگیں۔

خفیہ اطلاع پر ماڈل کسٹمز کلیکٹریٹ اسلام آباد نے للا انٹرچینج پر چھاپہ مارا تو کارروائی کے دوران کروڑوں روپے مالیت کا بھارتی دودھ، گٹکا، جعلی سیگریٹ اور دیگر اشیا قبضے میں لے کر 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ قبضے میں لیا گیا سامان دو ٹرکوں میں موجود تھا۔محکمہ کسٹمز کے مطابق قلیل المیعاد بھارتی دودھ ملک شیک، چائے اور ڈیری مصنوعات میں استعمال ہوتا ہے۔ جسے مختلف دکانوں اور ہوٹلوں میں ترسیل کر کے انسانی جانوں سے کھیلا جا رہا ہے۔اسسٹنٹ کلیکٹر کسٹمز راؤ فہد کے مطابق گرفتار کیے گئے چاروں ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے ہیڈ کوارٹر منتقل کر دیا گیا۔رکن کسٹمز ایم سی سی اسلام آباد جواد آغا کے مطابق محکمہ کسٹمز نے رواں ہفتے ایک کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ کسٹمز نے بھارت اور افغانستان کے راستے اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔رکن کسٹمز ایم سی سی اسلام آباد جواد آغا کے مطابق محکمہ کسٹمز نے رواں ہفتے ایک کروڑ روپے مالیت کی اسمگل شدہ گاڑیاں بھی قبضے میں لی گئی ہیں۔ کسٹمز نے بھارت اور افغانستان کے راستے اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…