پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک کو ترقی کی طرف گامزن کرنا ہے تو اس کا واحد حل یہ ہے، حکومت کو مشورہ دیدیا گیا

datetime 7  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہا ہے کہ جب تک پارلیمنٹ کو مضبوط نہیں کیا جاتا اس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکتے وقت اور حالات کا تقاضا ہے کہ جمہوری نظام کی مضبوطی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا جب تک داخلہ اور خارجہ پالیسی ٹھیک نہیں ہوگی ملکی معاملات بہتر نہیں ہوسکتے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں ایسے حکمرانوں کو مسلط کیا جو کبھی بھی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن نہیں کرسکتے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل یہاں سیاسی جماعتوں کو چھوڑنا ہوگا کہ وہ ملکی معاملات کو بہتر انداز میں حل کر سکیں ہم سمجھتے ہیں کہ اس وقت جو ملک کے حالات یہ ان قوتوں کے پیدا کردہ ہیں جنہوں نے ہمیشہ اپنی بالادستی کے لئے ایسے حکمرانوں کو مسلط کیا کہ وہ کبھی بھی جمہوری نظام کو پسند نہیں کرتے پشتونخواملی عوامی پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے اور ہمیشہ جمہوری نظام کی بالادستی کے لئے قربانیاں دی ہیں ماضی کی طرح آج بھی آمرانہ قوتوں کے خلاف صفحہ اول کا کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر حقیقی معنوں میں ملک کو بہترین انداز میں چلانے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور جمہوریت کی بالادستی کے لئے قربانیاں دینا ہوگی جب تک ملک میں جمہوری نظام نہیں ہو اس وقت تک ہم ترقی نہیں کرسکتے موجودہ حکمران اسٹیبلشمنٹ کے پیدا کردہ ہیں آج ملک میں جو صورتحال ماضی میں ایسی صورتحال نہیں دیکھی جمہوریت کے نام پر ایسے حکمرانوں کو عوام پر مسلط کیا جن کا کوئی تصور نہیں کرسکتا آج ملک میں مہنگائی کا مسئلہ ہے اور ساتھ ساتھ داخلہ اور خارجہ پالیسی نہ ہونے کی وجہ سے ہمسایہ ممالک سمیت کسی بھی ملک کے ساتھ ہمارے تعلقات ٹھیک نہیں ان تعلقات کو بہتر کرنے کے لئے داخلہ اور خارجی پالیسی کا ازسر نو جائزہ لینا ہوگا انہوں نے کہا کہ پشتونخواملی عوامی پارٹی اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ ملکر حالات کی بہتری کے لئے جدوجہد کررہی ہے ۔

موضوعات:



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…