اتوار‬‮ ، 12 اپریل‬‮ 2026 

سرکاری اسکالر شپ پر بیرون ملک  جانے والے 102 اسکالر غائب ہوگئے،حکومت نے ہر سکالرپر کتنی بڑی سرمایہ کاری کی تھی؟حیرت انگیز انکشافات

datetime 6  ستمبر‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)سرکاری اسکالر شپ پر بیرون ملک  جانے والے 102 اسکالر غائب ہوگئے،غائب ہونے والوں کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل  کردیئے گئے ہیں اورپاکستانی سفارتخانوں کو اسکالرز کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کردی گئی ہے۔ہائرایجوکیشن کمیشن نے کروڑوں روپے کے اخراجات سے102 اسکالرزکو2007 میں پی ایچ ڈی کے لئے مختلف ممالک بھیجا،جرمنی میں 21،انگلینڈ میں 13،نیوزی  لینڈ میں 28،امریکہ اور آسٹریا

میں دو دواسکالر کو بھیجا گیا ہے،فرانس9،سویڈن4اور ہالینڈ میں 8 اسکالرز کو بھیجا گیا،غائب ہونے والوں میں 21 خواتین بھی شامل ہیں۔اسکالر تحقیق مکمل کرنے کے بعد 5 سال تک پاکستان میں ملازمت کے پابند تھے،اسکالرزکی مدت 2013 میں ختم ہوچکی ہے۔ذرائع کے مطابق ایچ ای سی ایک ایک اسکالر سے ڈیڑھ ڈیڑھ لاکھ ڈالر ریکوری کرے گی،اسکالرز پر مجموعی طور پر ایک ارب 60 کروڑ روپے خرچ کئے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لفظ اضافی ہوتے ہیں


نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…