ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقو ق کی پامالیوں کی تصدیق،مقبوضہ کشمیرمیں ”آتش فشاں“پھٹنے والا ہے،بھارتی صحافی کے انکشافات

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی)بھارتی صحافی برکھا دت نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل مواصلاتی بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کشمیر کے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اور ان کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور وہ اپنے پیاروں کی خیریت جاننے کیلئے ان سے رابطہ نہیں کر پارہے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق برکھا دت نے ایک رپورٹ میں کہاکہ ہرگزرتے دن کے ساتھ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال تیزی سے بگڑرہی ہے

اور بھارت کے عوام بھی بھارتی فورسز کے ہاتھوں مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقو ق کی پامالیوں کی تصدیق کر رہے ہیں۔ انہوں نے کشمیر کی صورتحال کو تباہ کن قراردیتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ علاقے کی صورتحال سلگتے ہوئے آتش فشاں کی طرح ہے جو کسی بھی وقت پھٹ سکتا ہے۔ برکھا دت نے کہاکہ انہوں نے سرینگر کے دورے کے دوران گرفتار کئے گئے کشمیریوں کے بارے میں دریافت کرنے کی کوشش کی تولوگوں نے سیاسی رہنماؤں کی گرفتاری پر بھارتی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔دریں اثناء مقبوضہ کشمیرمیں جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور اسے دو یونین ٹیریٹریز میں تقسیم کرنے کے بھارتی حکومت  کے فیصلے کے خلاف احتجاج کیلئے جمعرات کو دوسرے دن بھی پورے ضلع کرگل میں مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دوروزہ ہڑتال کی کال ضلع میں تمام مذہبی اور سیاسی جماعتوں پر مشتمل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کرگل اور کوآرڈینیشن کمیٹی دراس نے دی تھی۔ ہڑتال کا مقصد مقبوضہ کشمیرمیں سیاسی رہنماؤں کی رہائی اور مواصلاتی سروسز کی بحالی پر زوردینا بھی تھا۔ ضلع کے علاقوں کرگل، سنکو، سرواور دراس میں تمام تجارتی مراکز، سکول، سرکاری اور نجی دفاتر بند رہے۔ بھارتی صحافی برکھا دت نے انکشاف کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل مواصلاتی بلیک آؤٹ کی وجہ سے وادی کشمیر کے لوگوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے اور ان کا بیرونی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہے

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…