پیر‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2025 

کھوئی رٹہ،مقامی لوگوں کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف جلوس پر بھارتی فوج کی گولہ باری اور فائرنگ،متعدد زخمی ہوگئے

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوٹلی (این این آئی)ضلع کوٹلی کی تحصیل کھوئی رٹہ سے مقامی لوگوں نے جمعہ کے روز مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم، کرفیو اور پابندیوں کے خلاف جلوس نکالا اور سیری چتر سے جنجوٹ بہادر سیز فائر لائن کی طرف مارچ کیا جس پر بھارتی فوج نے نہتے اور پرامن مظاہرین پر گولہ باری اور فائرنگ کی

جس کے نتیجہ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 5افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں افتخار بٹ، ارسلان، نادر بٹ، انیس اور مدثر شامل ہیں۔ صدرریاست آزادجموں وکشمیر سردار مسعود خان، وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان اور چیف سیکرٹری / سیکرٹری داخلہ مطہر نیاز رانا نے بھارتی فائرنگ اور گولہ باری کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور عوام سے اپیل کی کہ وہ بھارت جیسے مکار اور بزدل دشمن سے ہوشیار رہیں اور خطرناک زون میں جانے سے احتیاط برتیں۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں ظلم کے پہاڑ ڈھا رہا ہے۔80لاکھ کے قریب آبادی کا 33دن سے محاصرہ کررکھا ہے اور ان کو کرفیو جیسی پابندیوں میں جکڑ رکھا ہے جو انسانیت کے خلاف بہت بڑا ظلم ہے۔ وزیر اعظم نے کہاکہ ہندوستان ایسے ظالمانہ ہتھکنڈوں سے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتا اس کو کشمیری عوام کے حق خودارادیت کو تسلیم کرنا ہوگا۔ چیف سیکرٹری / سیکرٹری داخلہ آزادکشمیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ احتجاج کے دوران دشمن کے قریب نہ جائیں۔ مکار اور بزدل دشمن آپ کی جان کو نقصان پہنچا سکتاہے۔ انہوں نے عوام سے یہ بھی اپیل کی ہے کہ وہ انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، ان کے ساتھ تعاون کریں اور خطرناک ایریا میں جانے سے گریز کریں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…