اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ نے راجہ پرویز اشرف کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست مسترد کر دی۔ جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی نے راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر تحریری فیصلہ سنایا۔تحریری فیصلہ چار صفحات پر مشتمل ہے۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ راجہ پرویز اشرف کے خلاف نیب متعدد ریفرنسز چل رہے ہیں،راجہ پرویز اشرف کے خلاف ٹرائل کورٹس میں
مقدمات زیر سماعت ہیں۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ جن ٹرائل کورٹس میں کیسز چل رہے ہیں وہ ہی راجہ پرویز اشرف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا فیصلہ کرسکتی ہیں۔ عدالت نے راجہ پرویز اشرف کی نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست ہدایت کے ساتھ نمٹا دی۔ عدالتی فیصلے میں کہاگیاہک دوران سماعت درخواست گزار نے سندھ ہائی کورٹ میں یوسف انصاری کیس کا حوالہ دیا،درخواست گزار کو چین سے ایک کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول ہوا۔