منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

کیا ضلعی سطح پر چائلڈ پروٹیکشن عدالتیں قائم کی جائیں گی ؟ عدالت نے فیصلہ سنا دیا

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور( آن لائن )خیبرپختونخوا حکومت نے پشاور ہائی کورٹ کی جانب سے ضلعی سطح پر چائلڈ پروٹیکشن عدالتیں قائم کرنے کی تجویز مسترد کردی۔ ہائی کورٹ کے رجسٹرار خواجہ وجیہہ الدین نے ایک پریس بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان اقوامِ متحدہ کے کنوینشن برائے حقوق اطفال کا پر دستخط کنندہ ہے۔

جس کے تحت بچوں کی بہتری کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے۔اس مقصد کے لیے ہائی کورٹ نے 2 مرتبہ صوبائی حکومت سے ضلعہ سطح پر چائلڈ پروٹیکشن عدالتیں قائم کرنے کی درخواست کی لیکن اسے مسترد کردیا گیا۔رجسٹرار کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں چائلڈ پروٹیکشن عدالت کے کامیابی سے کام کرنے بعد ہائی کورٹ نے مردان اور ایبٹ آباد میں 2 عدالتیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو رواں ماہ فعال ہوجاتیں۔نہوں نے کہا کہ ہائی کورٹ نے مجوزہ خیبرپختونخوا جوڈیشل سروس ایکٹ پر محکمہ خزانہ کی جانب سے اٹھائے گئے اعتراضات کا بھی باضابطہ جواب دے دیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ مجوزہ قانون نومبر 2018 میں منظوری اور قانون سازی کے لیے حکومت کو بھجوایا گیا تھا جس کا مقصد ضلعہ عدلیہ کو حکومت سے مکمل طورپر علیحدہ کرنا اور اس میں عدالتی عملے کے لیے ایک سروس اسٹرکچر کی بھی تجویز دی گئی تھی۔تاہم حکومت نے 8 ماہ بعد بارہا یاد دہانی کے نوٹسز ارسال کرنے پر اعتراضات لگا کر اسے واپس کردیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ آئین آزاد عدلیہ کی ضمانت فراہم کرتا ہے اور مجوزہ قانون کا مقصد بھی یہی تھا جو ہائی کورٹ میں ضلعی عدالتوں کو قانونی جواز فراہم کرتا۔رجسٹرار پشاور ہائی کورٹ کا کہنا تھا کہ ضلعی عدالتوں کو سب سے بڑا چیلنج قبائلی اضلاع کا خیبرپختونخوا میں انضمام ہے جس کی وجہ سے انسانی اور مالی وسائل پر دبا بڑھا ہے اور ضلعی عدلیہ کی کارکردگی بھی متاثر ہوئی۔ہائی کورٹ کی کارکردگی سے آگاہ سے کرتے ہوئے رجسٹرار نے بتایا کہ 3 سہہ ماہی کے دوران زیر التوا کیسز کی مجموعی تعداد 37 ہزار 952 سے کم ہو کر 36 ہزار 459 ہوئی ہے۔جس میں 24 ہزار 734 کیسز نئے دائر کیے گئے جبکہ 25 ہزار 938 کیسز ختم کردیے گئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…