جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جاوید میانداد کو مصباح کے دو عہدوں پر تحفظات

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )سابق ٹیسٹ کپتان جاوید میانداد پی سی بی پر برس پڑے، ان کا کہنا ہے کہ کیا پاکستان کے لوگ مر گئے جو کرکٹ چلانے کے لیے غیرملکی لائے جا رہے ہیں۔کراچی میں ایک تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میانداد نے کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا نام لیے بغیر کہا کہ حکومت اور بورڈ جواب دے کہ کیا ہمارے لوگ اس قابل نہیں ہیں کہ باہر سے غیرملکی لائے جا رہے ہیں، یہ بات میری سمجھ سے باہر ہے کہ کس طرح ادارے چلائے جا رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی

کمی نہیں، ہمارے کھلاڑی گلیوں اور سڑکوں پر ہی کھیل کر سامنے آئے، آپ کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کریں وہ کارکردگی دکھائیں گے، غلط چیزوں پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے،اس حوالے سے قومی میڈیا کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر کی دہری ذمہ داری دینے پر پر بھی میانداد نے سخت تنقید کی، انھوں نے کہا کہ نظام کو چلانے کے لیے زیادہ سے زیادہ افراد کو ذمہ داری ملنی چاہیے، یہ عمل سود مند رہتا ہے لیکن یہاں افسوسناک طور پرپی سی بی میں صرف ایک ہی گروپ کھیل رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…