اتوار‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے شہر میں افسوسنا ک واقعہ ، ڈرائیور سمیت 8طلباء و طالبات جاں بحق ،5زخمی

datetime 6  ستمبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)نارووال میں ظفروال درمان چوک روڈ پر بجری سے لوڈ ڈمپر سکول کے بچوں کے رکشے پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 8طلباء و طالبات جاں بحق جبکہ 5زخمی ہو گئے جن کی حالت تشویشناک ہے ، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموںنے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں او رلاشوں اور زخمیوںکو ملبے کے نیچے سے نکال کر ہسپتال منتقل کیا ،

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے افسوسناک حادثے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ رکشہ ڈرائیور محدث سرکاری او رنجی سکولوں کے 13طلباء و طالبات کو مڑارہ شریف سے لے کر ظفر وال آرہا تھاکہ درمان چوک کے قریب بجری سے لوڈ ڈمپر توازن بر قرار نہ رکھ سکا اوررکشے پر الٹ گیا ۔ اطلاع ملنے پرریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جبکہالمناک حادثے کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی اور قریبی آبادیوں کے رہائشی بھی فوری طو رپر جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیوںمیں حصہ لیا ۔ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 23سالہ رکشہ ڈرائیور محدث،9سالہ یاسین ،6 سالہ احمد،14سالہ نشاء، 17 سالہ کنزہ، احمداور6سالہ فرحان جاںبحق جبکہ 14سالہ سویرا،13سالہ علیزہ، 13سالہ اقصیٰ،14سالہ جویریہ اور 7سالہ عبد الحنان زخمی ہو گئے جنہیںطبی امدادکے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے لیکن ان کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ حادثے کے بعد موقع پر پہنچنے والی ہر آنکھ اشکبار تھی جبکہ علاقے بھر میں سوگ کی فضاء پھیل گئی ۔ عوا م نے حادثے پر شدید غم وغصے کا اظہار اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ سڑکوںکے عرصہ داراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کی وجہ سے پیش آیا ۔جب تک حکمرانوں کے اپنے خاندان حادثات کا شکار نہیں ہوںگے انہیں غریب عوام کا خیال نہیں آئے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ٹریفک حادثے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر انتہائی رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیاہے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے زخمی بچوںکی جلد صحتیابی کیلئے دعا کرتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت کی ہے ۔

موضوعات:



کالم



عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟


میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…